پاکستان میں حافظ سعید ، مسعود اظہر اور داﺅد ابراہیم پر مزید پابندیاں عائد

اسلام آباد،۲۲اگست(آئی این ایس انڈیا)
پاکستان کی 88 کالعدم دہشت گرد تنظیم اور حافظ سعید ، مسعود اظہر اور داو¿د سے متعلق دہشت گردی کی مالی معاونت کی نگرانی کرنے والی تنظیم (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے باہر آنے کی کوششوں کے تحت ان کے سرپرستوں پر سخت مالی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ اس کی اطلاع ہفتہ کے روز ایک خبر میں دی گئی ہے۔خبر کے مطابق ان دہشت گرد تنظیموں اور ان کے آقاو¿ں کے تمام اثاثے ضبط کرنے اور بینک اکاو¿نٹ منجمد کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔جون 2018 میںپیرس میں مقیم ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈال دیا اور اسلام آباد سے کہا کہ وہ 2019 کے آخر تک ایکشن پلان پر عمل درآمد کرے، لیکن کوڈ- 19 کی وجہ سے ڈیڈ لائن میں توسیع کردی گئی ہے۔حکومت نے 18 اگست کو دو نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے حافظ سعید ، جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر اور انڈرورلڈ ڈان ابراہیم 26/11 کے ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ جماعت الدعوة پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے بعد ابراہیم ہندوستان کے لئے انتہائی مطلوب دہشت گرد بن کر ابھرا تھا۔