ممبئی22اگست(آئی این ایس انڈیا)
تبلیغی جماعت پرممبئی ہائی کورٹ کے منصفانہ فیصلہ کی پذیرائی کرتے ہوئے امیر حلقہ جماعت اسلامی مہاراشٹر نے کہاہے کہ ممبئی ہائی کورٹ کے ذریعہ بیرون ملک کے تبلیغی اراکین کیخلاف درج ایف آئی آر کومستردکیا جانا خوش آئندہے جس سے اس مشکل دور میں عوام کا عدلیہ پر اعتماد مضبوط ہوگا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے عدالتی نظام میں عدل و مساوات کی جڑیں گہرائی تک پیوست ہیں “۔ انہوں نے مزیدکہاہے کہ سیاست ، انتظامیہ اور میڈیا پرممبئی ہائی کورٹ کی تنقید بروقت اور موقع کی مناسبت سے ہے۔ ا±مّید ہے کہ متعلقہ افراداپنی ناکامیوں کے لیے قربانی کا بکرا تلاش کرنے کی بجائے اصلاحی اقدامات اٹھائیں گے اورملک کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔