ملک میں بن رہے دو پارٹی سسٹم اور جاگیر دارانہ و فرقہ وارانہ سیاست کے خلاف متبادل بہار کو ہی دینا ہوگا: ایس. ڈی. پی. آئی

پٹنہ: (پریس ریلیز) پورے ملک کے جمہوری سسٹم کو دو پارٹی سسٹم کی طرف دھکیل کر جمہوریت و فیڈرلزم کا گلا گھونٹا جا رہا ہے تو وہیں بہار میں بھی صرف دو پارٹی ہی حاکم بنی ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی بہار کو ذات پات کے نام پر چند فیملی نے اپنی جاگیر بنا رکھا ہے تو وہیں ترقی جیسی کوئی شے نظر نہیں آتی کہاں ایک فلمی ایکٹر کے گال جیسے روڈ کا جال بچھانے کا دعویٰ تھا اور کہاں پورے بہار کا روڈ گڈھوں سے بھرا نظر آرہا ہے،تعلیم و روزگار کے معاملہ میں بہار نچلی ترین سطح پر ہے ان باتوں کا اظہار شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے طرف سے منعقد آن لائن کانفرنس میں مہمانوں نے کیا موقع پر پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری تسلیم احمد رحمانی اور قومی نائب صدر ایڈووکیٹ شرف الدین نے بہار کی سیاست کو بلیک میلنگ کی سیاست کا نام دیتے ہوئے کہا کہ بہار میں یادو مسلم اور یادو دلت و او.بی.سی کے نام پر فرقہ وارانہ بلیک میلنگ کی سیاست ہوتی رہی لیکن حقیقتاً نہ بہار کے ترقی کا کوئی روڈ میپ ان سیاست کرنے والے لوگوں کے پاس تھا نہ ہی مسلمانوں،دلتوں،او.بی.سی کی کوئی بھلائی ان سے ہوسکی لہذا ضرورت ہیکہ اس سیاست کے خلاف ایک نیاسیاسی متبادل لایا جائے جسکی شکل شوشل ڈیموکریٹک پارٹی بن کر ابھر رہی ہے موقع پر دلت ایکٹوسٹ راج رتن امبیڈکر نے کہا کہ آزادی کے بعد سے اب تک 70 فیصد کے قریب لوگ ایسے متبادل کی تلاش میں ہے جو ترقی کی و بنیادی سوالوں کی سیاست کرتے ہوں لہذا ایک متبادل سیاست کی ضرورت صرف بہار میں نہیں پورے ملک میں ہے جسکی شروعات بہار سے ہونا چاہیے پاپولر فرنٹ کے قومی جنرل سیکرٹری نے بہار میں کرونا کے زیادہ تعداد پر کہا کہ کرونا سے مرنے والے کرونا کی وجہ سے نہیں بلکہ اس سیاست کی وجہ سے مر رہے ہیں جو 70 سال میں ریاست کے میڈیکل سسٹم کو صحیح نہیں کرسکے سیلاب کی بات کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں مر رہے لوگ و کڑوروں کے ہو رہے نقصان کی اصل وجہ سیلاب نہیں بلکہ وہ سیاست ہے جوکہ سیلاب کے روک تھام کیلئے کوئی اقدام نہیں کرسکی
جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو نے بھی بہار کی دونوں علاقائی پارٹی کو مفاد پرست و مکمل طور پر ناکام بتاتے ہوئے ایک متبادل کا آنا ضروری بتایا اور کہا کہ ہمارے سیاسی دانشوروں کی طرف سے جو متبادل بنانے کی کوشش شروع ہوئی ہے یہ قابل ستائش ہے مقررین نے کہا کہ ملک میں ذات پات و جاگیر دارانہ سیاست اور دو پارٹی مضر ترین سیاست کے خلاف متبادل کی شروعات بہار ہی کر سکتا ہے اور بہار کو اب اس کیلئے قدم اٹھانا ہوگا کانفرنس میں شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بہار کے ریاستی صدر نسیم اختر صاحب نے بھی خطاب کیا، اس آن لائن کانفرنس میں فسیبک و یوٹیوب پر بڑی تعداد تعداد میں عوام نے شرکت کیا ۔