ایوان غالب میں خواتین وطالبات کیلئے ’’تحفظ خواتین اوراصلاح معاشرہ‘‘اجلاس کا انعقاد

نئی دہلی
پریس ریلیز ۔ملت ٹائمز
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اپنے قیام کے وقت سے ہی تحفظ شریعت کے میدان میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ سماج کی اصلاح کی خاطر اصلاح معاشرہ تحریک کوپورے ملک میں چلارہا ہے اور اس کے لئے مستقل خواتین کا ایک شعبہ تسلسل کے ساتھ اپنے اجلاس پورے ملک میں منعقد کرتا ہے اسی سلسلہ کا ایک اہم اجلاس آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈکی اصلاح معاشرہ کمیٹی برائے خواتین کی جانب سے خواتین وطالبات کیلئے بعنوان’’اصلاح معاشرہ اورخواتین کی ذمہ داریاں‘‘مؤرخہ۲۶؍اکتوبر۲۰۱۶ء بروزبدھ بوقت دن کے دو بجے ایوان غالب ماتا سندری لین نئی دہلی میں منعقدہورہاہے۔
اس اجلاس میں محترمہ فلویہ اگنیسFlavia Agnesسنیئرایڈوکیٹ وسماجی کارکن ممبئی بطور مہمان خصوصی شریک ہورہی ہیں اور اجلاس میں کلیدی خطاب بھی فرمائیں گی اسی طرح محترمہ ڈاکٹربازغہ تبسم صاحبہ ،سینئررکن جماعت اسلامی ہندبطوراعزازی مہمان کے شرکت فرمائیں گی،اور اجلاس کو مخاطب فرمائیں گی،اس کے علاوہ حیدرآباد سے محترمہ ڈاکٹراسماء زہراصاحبہ،رکن مجلس عاملہ آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈاور دہلی سے محترمہ ممدوحہ ماجدصاحبہ،رکن آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈاورمحترمہ تبسم صدیقی صاحبہ،رکن اصلاح معاشرہ کمیٹی ،نئی دہلی اجلاس کے مرکزی عنوان پرمخاطب کریں گی۔
کنوینر اجلاس محترمہ زینت مہتاب صاحبہ نے تمام خواتین وطالبات سے گذارش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعدادمیں اس کانفرنس میں شرکت فرماکرمستفیدہوں اوراپنے دینی وملی فریضہ کوپوراکریں۔

SHARE