کیرولائنا
ملت ٹائمز۔ایجنسی
غیر قانونی تارکین وطن اور سیاہ فام ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور یوٹرن لے لیا اور انہیں سنہرے خواب دکھانے لگے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن اور سیاہ فام ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور یوٹرن لے لیا ہے۔ تارکین وطن کو برا بھلا کہنے والے ٹرمپ نے اب نارتھ کیرولائنا کارخ کیا ہے تاکہ وہاں کے سیاہ فام افراد کو منا سکیں۔اس موقع پر ٹرمپ نے انہیں خوب سبز باغ دکھائے اور وعدے بھی کیے۔اقلیتوں کی حفاظت ، انکی تعلیم اور بہترین تنخواہوں کے خوب سنہرے خواب دکھائے۔
یاد رہے کہ انہیں تارکین وطن کو برا بھلا کہنے پر ان کے ہوٹل کے چیف شیف جوزے آندرے نے انہیں چھوڑ دیا تھا۔ یہ معروف شیف اب کھل کر ہلیری کلنٹن کی حمایت میں سر گرم ہوگئے ہیں۔ ٹامپا میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ہلیری ایک شاندار شخصیت کی مالک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو اس وقت تک معاف نہیں کیا جاسکتا، جب تک وہ ہر تارک وطن، ہر عورت، ہر بزرگ اور ہر اس شخص سے معافی نہیں مانگ لیتا ،جس کی اس نے بے عزتی کی ہے۔