کملا ہیرس نے والدہ کو یاد کرتے ہوئے اپنی والدہ کی جدو جہد اور امریکہ میں ان کے یقین کو یاد کیا ۔انہوں نے ایشیا کے لوگوں کی اور خواتین کے حقوق کی بات کی۔
امریکہ میں باہر سے آنے والے خاندان سے تعلق رکھنے والی،پہلی سیاہ فام اور پہلی خاتون نائب صدر کملا ہیرس کی اس وقت خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھاجب وہ جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ خطاب کرنے آئیں۔ جیت کے بعد جب وہ پہلی بار صدر کے ہمراہ خطاب کرنے آئیں تو انہوں نے کہا کہ ان کی جیت نوجوان خواتین کے لئے امید ہے کہ وہ ملک کی نائب صدر بن سکتی ہیں۔
Vice President-elect Kamala Harris: "For four years, you marched and organized for equality and justice, for our lives and for our planet and then you voted. And you delivered a clear message. You chose hope and unity, decency, science and, yes, truth." https://t.co/bcbtfR7EGD pic.twitter.com/EIV7YtFW2r
— CNN (@CNN) November 8, 2020
انہوں نے کہا امریکی عوام نے جس تاریخی اعتماد کا اظہار جو بائڈن میں کیا ہےان کا وہ اعتماد امید ،سچائی، ایمانداری اور شائستگی پر ہے۔انہوں نے امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائڈن کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ وہ بہت بڑےدل والے ہیں ۔کملا نے کہا کہ ان کے بڑے دل کا اندازہ اس بات سے ہو جاتا ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کواور وہ بھی سیاہ فام کو اپنا نائب صدر بنایا۔
کملا ہیرس نے والدہ کو یاد کرتےہوئے اپنی والدہ کی جدو جہد اور امریکہ میں ان کے یقین کو یاد کیا ۔انہوں نے ایشیا کے لوگوں کی اور خواتین کے حقوق کی بات کی۔اس موقع پر انہوں نےیقین دلایا کہ وہ صدر کی اسی طرح وفادار رہیں گی جیسے صدر براک اوبامہ کے وہ خود رہے۔ انہوں نےکہا کہ راستہ مشکل ہے لیکن وہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔کملا نے کہا کہ امریکی عوام کو درپیش مسائل کو جو بائڈن حل کریں گے اور امریکہ کا پرچم پوری دنیا میں لہرائیں گے۔
کملا حیرس نے ورکرس اور رضاکار وں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑی لمبی لڑائی لڑی ہےاور یہ لڑائی انہوں نے پوری شائستگی کے ساتھ لڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ چار سال تک لوگوں نےبہت دکھ اور غم برداشت کئے ہیں اور سماجی انصاف کے لئے پرچم لے کر کھڑے رہےہیں۔ پورے خطاب میں کملا کی خوشی چھپائے نہیں چھپ رہی تھی کیونکہ یہ ان کے لئے ایک بڑا دن تھا۔