دس لاکھ تارکین وطن کو امریکی شہریت ملنے کی امید

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما جو بائیڈن آنے والے برسوں میں ٹرمپ حکومت کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے سکتے ہیں اور 10 لاکھ غیر دستاویزی تارکین وطن کو امریکی شہریت دے سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو امریکہ میں پھنسے 5 لاکھ ہندوستانیوں کو امریکی شہریت مل جائے گی۔ کہا جاتا ہے کہ بائیڈن ہر سال کم از کم 95 ہزار مہاجرین کو لینے کی پالیسی بھی تشکیل دے سکتا ہے۔