پٹنہ: (پریس ریلیز) فاشسٹ طاقتوں کی طرف سے الیکشن سے پہلے کے ایام میں بہار کو جلانے کی کوششیں ہوتی رہی ہیں لیکن بہار کے عوام کی سوجھ بوجھ نے انہیں ناکام کیا لیکن پھر بھی خوف کی سیاست کر این.ڈی.اے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے اور اب جب رزلٹ این.ڈی.اے کے سپورٹ میں آئی ہے، کئی مقامات پر اقلیتوں پر حملے کی خبریں آرہی ہے جس میں موتیہاری کے ایک مقام پر مسجد پر حملہ کا معاملہ ہے جس میں شرپسند عناصر نے جیت کا جشن مناتے ہوئے مسجد پر پتھر بازی کیا پھر مسجد میں گھس کر نمازیوں کو زدوکوب کیا اور جے شری رام کے نعرے کے ساتھ گالی گلوچ کرتے ہوئے ریلیاں نکالی و مصلیوں کو پریشان کیا اس واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں خوف کا ماحول بنا ہوا ہے تو وہیں مظفرپور ضلع کے کٹائی گاؤں میں اقلیتوں کے گھروں پر راہ چلتے اقلیتی طبقہ کے افراد پر پتھر بازی کی گئی، جس سے بہت سے افراد زخمی ہوئے تو وہیں اشتعال انگیز نعروں اور دھمکیوں سے خوف کا ماحول بنایا گیا، لیکن سماج کی سوجھ بوجھ و انتظامیہ کی چوکسی کی وجہ سے حالات کنٹرول ہوئے اور ممکنہ فساد کے ہونے سے سماج بچ گیا۔ ان باتوں کا ذکر پاپولر فرنٹ آف انڈیا بہار کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد ثناء اللہ نے کیا انہوں نے کہاکہ ان واقعات نے پوری ریاست میں آنے والے دنوں کو لیکر ایک خوف کا ماحول بنا دیا ہے ایسے میں ریاستی انتظامیہ و نئی آنے آنے والی حکومت کی ذمہ داری ہیکہ سماج کے تانے بانے کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے لوگوں پر سخت کارروائی کر ان کی سازشوں کو ناکام کریں اور عوام میں اعتماد کا ماحول قائم کریں انہوں نے انتظامیہ سے مانگ کیا کہ ریاست میں چوکسی برھائی جائے اور جہاں بھی اس طرح کا ماحول بنانے کی کوشش ہو اسے فوراً کنٹرول کیا جائے، ساتھ ہی سماج مخالف عناصر پر کارروائی کر ان کی حرکتوں کو روکا جائے۔ ساتھ ہی محمد ثناء اللہ نے عوام سے درخواست کیا کہ امن بنائے رکھنے کی مکمل کوشش کریں، انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیں ساتھ ہی قانونی، دفاعی طور پر خود کو منظم و مضبوط طور پر تیار رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح آنے والے دنوں میں بھی پاپولر فرنٹ آف انڈیا آپ کے تحفظ و حقوق کی جدوجہد میں لگی رہے گی پاپولر فرنٹ نے اس جدوجہد میں عوام سے تعاون کی درخواست و امید جتائی ۔