حاجی پور میں اتر پردیش کے ہاتھرس کو دوہرایا گیا ہے: پاپولر فرنٹ، دہلی سے بہار آکر فرنٹ کے قومی جنرل سیکرٹری انیس احمد نے کیا پریس کانفرنس

حاجی پور: (پریس ریلیز) پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے شری نایک ہوٹل پورنیہ میں حاجی پور کی گلناز کو جلا کر مار دئیے جانے کو لیکر پریس کانفرنس منعقد کیا اس پریس کانفرنس میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سیکرٹری انیس احمد صاحب نے کہاکہ ویشالی ضلع کے دیسری گاؤں میں ایک بچی گاؤں کے ہی تین نوجوانوں کے ذریعہ سیکسول ہراشمینٹ کا شکار بن رہی تھی اور ہراشمینٹ کی مخالفت کرنے پر تینوں نوجوانوں شتیش کمار رائے، وجے رائے اور چندن کمار نے کراسن ڈال کر اسے زندہ جلادیا اس معاملے میں انتظامیہ ایف.آئی.آر کرنے کے بعد مجرموں کو گرفتار کرنے کے بجائے معاملہ کو رفع دفع کرنے میں لگ گئی اور بچی 15 دنوں تک زندگی و موت کی جنگ لڑتی ہوئی دنیا کو چھوڑ گئی۔
انہوں نے کہا کہ ویشالی کے دیسری میں ہاتھرس کو دوہرایا گیا ہے ہاتھرس میں تو مرنے کے بعد انتظامیہ نے بچی کو جلا دیا لیکن یہاں تو زندہ بچی کو جلاکر اس کا قتل کر دیا گیا اس سے زیادہ بھیانک کیا ہوسکتا ہے؟
اس معاملہ میں بھی ہاتھرس ہی کی طرح ہی دبنگوں کی دبنگئی و انتظامیہ کی ملی بھگت دیکھنے کو ملی ہے. حکومت کی چپی و انتظامیہ کا مجرموں کو بچانے کی کوشش نے ریاست میں بیٹیوں کا جینا مشکل بنادیا ہے
اس موقع پر پاپولر فرنٹ آف انڈیابہار کے ریاستی صدر محبوب عالم ندوی نے مانگ کیا کہ گلناز کی فیملی کو 50لاکھ معاوضہ دیا جائے اور مجرموں کو یقینی طور پر گرفتار کر سخت سے سخت سزا دی جائے ساتھ ہی بچی کی ماں و پوری فیملی کو سیکورٹی مہیا کراکر اس بات کو یقینی بنایا جائے کی کوئی اس کی فیملی کو ڈرا دھمکا یا کسی طرح کا نقصان پہونچا نہیں سکے ۔
محبوب عالم نے کہاکہ ریاست بہار میں بھی یوگی ماڈل کو نافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے حصے کے طور پر ہی عورتوں و بچیوں کو لگاتار نشانہ بنایا جارہا ہے لہذا موجودہ سرکار کو اس پر لگام لگانا چاہیے ۔
محّمد ثناءالّلہ صوبائ جنرل سیکرٹری نے کہاکہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا گلناز کا مقدمہ دیکھے گی اور ہمیشہ گلناز کی فیملی کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔