پورنیہ: (پریس ریلیز) شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بہار کی 02 روزہ اہم میٹنگ پورنیہ میں منعقد ہوئی جس میں بہار پارٹی کمیٹی، الیکشن کمیٹی و امیدواروں کے ساتھ گزرے اسمبلی الیکشن میں پارٹی کے رزلٹ کو حوصلہ افزا مانتے ہوئے تمام طرح کی خامیوں کا جائزہ لیا گیا ساتھ ہی آنے والے دنوں میں پارٹی کی توسیع و مضبوطی اور احتجاجی، انتخابی سیاست کو لیکر مضبوط منصوبہ تیار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آنے والے دنوں میں دلتوں، مسلمانوں، خواتین سمیت تمام مظلوموں کے مسائل و روٹی، کپرا، مکان، تعلیم و روزگار کے سوال پر پارٹی پورے بہار میں ہمیشہ مضبوط اپوزیشن و عوامی تحریک کا رول نبھانے کا کام کریگی اس موقع پر کچھ ذمہ داریوں کا رد و بدل بھی ہوا جس کے تحت احسان پرویز کو ریاستی جنرل سیکریٹری و ریاض احمد کو ریاستی خزانچی کی ذمہ داری دی گئی اور شمیم اختر و سیف الرحمان کو ریاستی کمیٹی کا ممبر نامزد کیا گیا ۔
میٹنگ میں بہار کمیٹی نے چند ریزولیشن بھی پاس کیا جس میں :
01 ۔ گلناز معاملہ میں فیملی کو مکمل قانونی امداد دینے اور انصاف ملنے تک جدوجہد کا فیصلہ ساتھ ہی حکومت سے فیملی کو 50 لاکھ معاوضہ دینے اور سیکورٹی مہیا کرانے کی مانگ کی گئی
02 ۔ نئی سرکار سے 19 لاکھ روزگار جلد دینے کی مانگ اور جلد مانگ پوری نہ ہونے پر ریاستی سطح پر عوامی آندولن کا فیصلہ
03 ۔ کرونا ویکسین فری دینے کے وعدہ کو عملی جامہ پہنانے کی مانگ ریاستی حکومت سے کی گئی
04 ۔ الیکشن رزلٹ آنے کے بعد موتیہاری میں مسجد پر حملہ و مظفرپور کے کٹائی میں شرپسندوں کے ذریعہ اقلیتوں و مسجد پر حملہ کی مزمت کرتے ہوئے پارٹی نے ریاستی حکومت و انتظامیہ سے سماجی تانا بانا خراب کرنے والے شرپسندوں پر لگام کسنے کی مانگ کی
05 ۔ بابری مسجد فیصلہ کو نا انصافی پر مبنی مانتے ہوئے
06 ۔ دسمبر کو اس موضوع پر مسجد کی زمین مسلمانوں کو واپس کرنے اور شہادت کے مجرموں کو سزا دینے کی مانگ کو لیکر ریاستی سطح پر اجتجاجی پروگراموں و سیمینار کے انعقاد کا اعلان
07 ۔ کسان قانون و کسانوں کے مسائل کو لیکر کسانوں کے درمیان بیداری مہم و اس پر احتجاجی مہم کا بھی فیصلہ لیا گیا، اس میٹنگ میں پارٹی کے قومی نائب صدر دہلان باقوی، قومی جنرل سیکریٹری عبدالمجید کوڈلیپیٹ، قومی سکریٹری محبوب عواد شریف، بہار کے انچارج ریاض کوڈلیپیٹ، ریاستی صدر نسیم اختر سمیت ریاستی کمیٹی کے تمام افراد موجود رہیں ۔
پارٹی نے اسمبلی الیکشن میں مختلف پارٹیوں سے منتخب ہوئے تمام اسمبلی ممبران کو مبارکباد و نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ان سےعوام و ملک اور ریاست کے بہتر خدمت کی امید ظاہر کی۔