واشنگٹن
ملت ٹائمز
امریکی صدر باراک اوباما وہائٹ ہاوس میں نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی میزبانی کر رہے تھے،ملاقات میں دونوں کے درمیان اقتدار کی منتقلی پر بات چیت ہو ئی ۔تفصیلات کے مطابق باراک اوباما نے نو منتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کوامریکی صدر بننے پرمبارک بعددیتے ہوئے وائٹ ہاوس میں دعوت بھی دی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک سے اپنے ذاتی طیارے کے ذریعے ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر اترے، ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ میلانیا بھی ہیں جو خاتون اول مشیل اوباما سے ملاقات کریں گی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب کے خلاف امریکہ کی کئی ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ،ان مظاہروں میں شریک افراد ‘یہ میرا صدر نہیں’ کے نعرے لگا رہے تھے اور انھوں نے ٹرمپ کے پتلے بھی نذرِ آتش کیے۔ صدر اوباما نے بھی انتخابی مہم کے دوران بے مثال نااہل قرار دیا تھا تاہم اب انھوں نے تمام امریکیوں پر انتخابی نتائج تسلیم کرنے پر زور دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی صدر اوباما سے ملاقات ایک مشکل ملاقات ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ دوسری جانب ٹرمپ نے نہ صرف اوباما کی امریکی شہریت پر سوال اٹھایا تھا بلکہ وہ ان کی کئی اہم پالیسیوں کو ختم کرنے کا وعدہ بھی کر چکے ہیں۔
وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ صدر اوباما ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار کی ہموار منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ ہیں تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ آج ہونے والی ملاقات ‘ایک آسان ملاقات نہیں ہوگی۔’ وائٹ ہاوس میں ٹرمپ کی اہلیہ ملانیا بھی ان کے ہمراہ ہیں جو مشیل اوباما سے علیحدہ ملاقات کریں گی۔نومنتخب صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو براک اوباما کو روزانہ دی جانے والی سکیورٹی بریفنگ تک رسائی کے بھی حقدار بن گئے ہیں۔ اس بریفنگ میں امریکہ کے خفیہ آپریشنز اور ملک کی 17 خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے جمع کردہ دیگر ڈیٹا شامل ہوتا ہے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملاقات تو دس منٹ کی تھی لیکن ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی،مزید طویل بھی ہو سکتی تھی۔صدر اوباما سے کچھ حیران کن اور کچھ بہت مشکل معاملات پر بات چیت ہوئی،اوباما سے مستقبل میں کئی بار ملاقات کرنا چاہوں گا۔جبکہ باراک اوباما کا کہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں،ٹرمپ کیکامیابی امریکہ کی کامیابی ہو گی۔ملاقات میں ٹرمپ سیخارجہ اور داخلہ پالیسیوں پر بات چیت ہوئی ہے،ہم سب کو چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔ہم ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو بہت اچھا محسوس کرانا چاہتے ہیں،ٹرمپ کی کامیاب صدارت کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ آج کی ملاقات حوصلہ افزا رہی ہے