نئی دہلی: (پریس ریلیز) آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کسانوں کے احتجاج کی حمایت کی اور مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ کسانوں کے مطالبات کو تسلیم کریں ۔ ان سے بات چیت کا آغاز کریں کیوں کہ کسان ملک کیلئے سب سے اہم ہیں ۔ کسانوں پر ہی ملک کے دارو مدار ہے۔ کسانوں کی تحریک کو ملک کے سبھی عوام کی حمایت حاصل ہے ۔ ہندو ،مسلمان ، سکھ عیسائی ،دلت ،آدی واسی سبھی کسانوں کے ساتھ ہیں ۔ سبھی سے کسانوں کے مسائل جڑے ہیں ۔وہ ٹھنڈ راتوں میں پچھلے چار دنوں سے دہلی ہریانہ کی سرحدوں پڑ پروٹیسٹ کررہے ہیں ۔ ان کا یہ پروٹیسٹ ملک کے عوام کیلئے ہے ۔ اس سرکار کو چاہیئے کہ ان کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرے اور کسانوں کے مطالبات کو تسلیم کرے ۔
حیدر آباد میونسپلٹی انتخاب کے پیش نظر آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے ووٹ کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔ جمہوری حق کا بھرپور استعمال کریں۔ ایماندار ، صاف شفاف اور عوامی ہمدردی رکھنے والے نمائندوں کے حق میں ووٹ کریں ۔ ان لوگوں کے خلاف ووٹ دیں جو ملک کو بانٹنا چاہتے ہیں ، ہندو مسلم کی سیاست کرتے ہیں او ر شہر کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کے درپے ہیں ۔کچھ لوگ ہمیشہ انتخابات میں عوام کو بے وقوف بناتے ہیں ۔ ان کے جذبات کا استحصال کرتے ہیں ۔ چکنی چپڑی باتیں کرکے ان کا ووٹ لینا چاہتے ہیں ایسے لوگ جیتنے کے بعد کبھی واپس نہیںآتے ہیں اس لئے عقلمندی ، ہوشیاری اور مکمل ذمہ داری کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں ۔ جمہوریت کی کامیابی ۔ شہرکی ترقی اور اپنے فلاح وبہبود کیلئے بڑھ چڑھ کر ووٹ دیں ۔ ذہن میں بات ہمیشہ رکھیں کہ ووٹ ایک امانت ہے جس کا استعمال اپنے علاقہ کی ترقی کیلئے ہونی چاہیئے ۔ جذباتیت کا شکار ہونے سے بچیں اور بہت سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں ۔