ٹرمپ کے کووڈ۔19خصوصی مشیرنے استعفی دیا

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خصوصی مشیر (کووڈ۔19) اسکاٹ ایٹلس نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔ فاکس نیو زنے اپنی رپور ٹ میں یہ اطلاع دی۔

فاکس نیوز نے مسٹر ایٹلس کی طرف سے موصول استعفی کی کاپی کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ خط میں انہوں نے مسٹر ٹرمپ کی کوششوں کی تعریف کی ہے اور آئندہ دنوں نومنتخب صدر جوبائیڈن کی آنے والی انتظامیہ کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
مسٹر ایٹلس نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ وہ امریکی صدر کے خصوصی مشیر کے عہدہ سے استعفی دے رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مسٹر ایٹلس نے گزشتہ اگست میں خصوصی مشیر کی ذمہ دار ی سنبھالی تھی اور اگلے ہفتہ انکی مدت کار ختم ہونے و الی تھی۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں