سارے انسان آدم و حوا کی اولاد، ہر ایک کا دوسرے سے خاندانی و خونی رشتہ انسانیت کی خدمت ابوالحسن علی ایجوکیشنل اینڈویلفیر ٹرسٹ کا اہم مقصد: مولانا کبیرالدین فاران

  قرآن کا پیغام ہے کہ ہر انسان آدم و حوا کی اولاد ہے، اس لئے ہر ایک کا آپس میں خاندانی اور خونی رشتہ ہے اس کی پاسداری سے دنیا میںامن اور ملک کی ترقی کا راز وابستہ ہے۔

  انسانیت جس دور سے گزر رہی ہے اس بھولے سبق کو یاد دلانا ہم سبھوں کا ملی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

  اس فکر کا اظہار ابو الحسن علی ایجوکیشنل اینڈویلفیر ٹرسٹ کے صدر مولانا کبیر الدین فاران مظاہری نے آج دوسری بار ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کے پروقار مجلس میں کیا۔

  مولانا فاران نے کہا، آج انسانوں کو پنٹا جا رہا ہے کو ہر دھرم کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔سلسلہ ¿بیان میں آپ نے کہا کہ ضرورت مندوں کا خیال خدائی خوشنودی کا ذریعہ ہے،آپ نے مجمع سے خطاب میں کہا ،غریبی عیب نہیں،بلکا ضرورت ہاتھ پھیلانا برا ہے،اس لئے ہر ایک کو چاہئے کہ دنیاوی زندگی کو بھی کاروبار سے جوڈنا چاہئے۔ خواہ سبزی فروخت کرنے ہی سے اس کی شروعات کیوں نہ ہو۔ اس لئے کہ تجارت سنت ہے۔

  ٹرسٹ کے جنرل سکرٹری مولانا ارشد کبیر خاقان نے کہا کہ ہم نے اب تک ٹرسٹ کے ذریعہ سیلاب زدہ علاقہ میں درجنوں مکانات،سیکڑوں کی تعداد میں ہیندپمپ اور شادی بیاہ کا نظم اور دوسری ضروریات کی الحمدللہ تکمیل کرائی ہے اور ہم انسانوںکی ہر شعبہ¿ حیات کی خدمت اپنا ملی فیضہ سمجھتے ہیں خواہ یہ خدمت کسی قوم اور برادری کی ہو۔

  کمبل کی تقسیم ستیہ نارائن بھگت،حضرت مولانا شمس الزماں مظاہر،مولانا محمدزبیر مظاہری اور مولانااسعد کبیر ±اآن مظاہری کے ہاتوں عمل میں آئی، جس میں ہندو مسلم مرد و عورت شامل تھے۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں