ہم ضرورت مندوں اور اہل خیر حضرات کے درمیان رابطے کا کام کرتے ہیں: عرفان احمد
نئی دہلی : (پریس ریلیز ) ملک گیر سطح پر ناگہانی آفات کی صورت میں راحت اور بازآبادکاری کا کام کرنے والی معروف تنظیم سوسائٹی فار برائٹ فیوچر (SBF) نے ضرورت مند افراد کو سردیوں سے راحت دلانے کے لیے اس سال کے اپنے ونٹر پروجیکٹ کے تحت کمبل و رضائی تقسیم کا کام شروع کر دیا ہے ۔
سوسائٹی فار برا ئٹ فیوچر کے نیشنل کو آرڈی نیٹر عرفان احمد نے بتایا کہ اس سال آسام ،بہار ، دہلی ،گجرات ، ہریانہ ، چھتیس گڑھ ، جھارکھنڈ ، مدھیہ پردیش ، منی پور ، اڈیشہ، پنجاب راجستھان ، تریپورہ ، اترپردیش ،اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں 20 ہزار غریب خاندانوں کے درمیان کمبل تقسیم کیے جائیں گے ۔
عرفان بتاتے ہیں کہ ہمارا کام ضرورت مندوں اور اہل خیر حضرات کے درمیان رابطے کا کام کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو موسم کی سختی سے بچایا جاسکے ، کوئی بھی شخص 500 روپئے کے تعاون سے ایک فرد کو اس کڑاکے کی سردی سے راحت پہونچا سکتا ہے ۔ اس کے لیے 9958614153 پر بذریعہ واٹس ایپ رابطہ کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کے تحت ایس بی ایف کے قیام سے ابتک ایک لاکھ 80 ہزار کمبل تقسیم کیے گئے ہیں ،کمبل تقسیم کا یہ کام یکم نومبر سے شروع ہو اہے جو 31 جنوری تک جاری رہے گا ۔ عرفان کہتے ہیں کہ ملک کا ہر شہری جو پریشان حال عوام کو راحت پہونچانا چاہتا ہے وہ ایس بی ایف کے ذریعے اپنا ایک کمبل کا بھی تعاون دے سکتا ہے ، اگر آپ کے اس گراں قدر تعاون سے کسی معاشرے کے کسی ایک فرد کو راحت نصیب ہوسکے اس کی فکر کریں ۔
معلو ہوکہ ایس بی ایف کا قیام 2011 میں عمل میں آیا تھا تبھی سے یہ تنظیم راحت اور بازآبادکاری کےمحاذپر مستقل کام کر رہی ہے اس کے تحت ابتک زلزلہ اور سیلاب کے شکار ایک لاکھ سے زائد افراد کو مدد پہونچائی گئی ہے۔2015 میں تہاڑ جیل میں 1000 کمبل قیدیوں میں تقسیم کیے گئے اگلے سال 2016 میں 1000 گرم کپڑے قیدیوں کو دیے گئے ، 2017 میں دہلی کے اولڈ ایج ہومس میں بھی کپڑے تقسیم کیے گے اور 2019 -20 میں دہلی کے مختلف مقامات پر 2000 کمبل تقسیم کیےگئے ہیں ۔