ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی
اپنی ملت کا جو غمخوار ہے ملت ٹائمز
ظلم سے برسر پیکار ہے ملت ٹائمز
خواب غفلت میں ہیں جو گردشِ حالات میں بھی
اس سے کرتا انھیں بیدار ہے ملت ٹائمز
آن لاین ہے یہ یو ٹیوب پہ اردو چینل
گردش وقت کی رفتار ہے ملت ٹائمز
پوچھتا کوئی نہیں جن سے مسائل ان کے
ان کے جذبات کا اظہار ہے ملت ٹائمز
پنج سالہ یہ سفر اس کا مبارک ہو اسے
داد و تحسین کا حقدار ہے ملت ٹائمز
تیرگی چھائی ہے ماحول میں جب چاروں طرف
ایسے میں مطلع انوار ہے ملت ٹائمز
شمس تبریز کے یہ زیر ادارت چینل
اک نئی سوچ کا معمار ہے ملت ٹائمز
رکھتی ہے کوچہ و بازار پہ جو گہری نظر
اس صحافت کا علمدار ہے ملت ٹائمز
قدرداں کیوں نہ ہو خدمات کا اس کی برقی
حق پرستوں کا طرفدار ہے ملت ٹائمز