لوک سبھا ایم پی اور فعال رہنما کنور دانش علی مجاہد ملت مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی ایوارڈ سے سرفراز

????????????????????????????????????

پارلمینٹ جانے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں نے اس بات کا ذکر کیاتھا کہ میں مولانا حفظ الرحمن سیوہار ی کے حلقہ انتخاب سے آیاہوں ،اپنے حلقہ کی ترقی میرا مشن ہے ،کمزوروں ، مظلوموں ، دلتوں ،اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کی آواز اٹھانا اور ان کے حقوق کی لڑائی لڑنا میرے فرض منصبی میں شامل ہے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
معروف نوجوان سیاسی رہنما اور امروہہ لوک سبھا کے ایم پی جناب کنور دانش علی کو گذشتہ شب ایک تقریب کے دوران مجاہد ملت مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی ایوارڈ سے سرفراز کیاگیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی کنور دانش علی نے کہاکہ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے آج اس شخصیت کے نام سے منسوب ایوارڈ دیاگیاہے جن کے حلقہ سے مجھے پارلیمنٹ جانے کا شرف ملاہے ۔ مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی بھی اسی امروہہ سے منتخب ہوکر پارلیمنٹ میں پہونچے تھے اور آج میں بھی اسی امروہہ سے جیت کر پارلیمنٹ پہونچا ہوں ۔ پارلمینٹ جانے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں نے اس بات کا ذکر کیاتھا کہ میں مولانا حفظ الرحمن سیوہار ی کے حلقہ انتخاب سے آیاہوں ،اپنے حلقہ کی ترقی میرا مشن ہے ،کمزوروں ، مظلوموں ، دلتوں ،اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کی آواز اٹھانا اور ان کے حقوق کی لڑائی لڑنا میرے فرض منصبی میں شامل ہے ۔ اس موقع پر کنور دانش علی نے ملت ٹائمز کے بانی اور چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی کا بھی تذکرہ کیا اور کہاکہ اس جیسے نوجوان ملک کے تحفظ اور عوام کے حقوق کی لڑائی پارلیمنٹ سے باہر لڑرہے ہیں ۔ یہ لوگ ہمارا عظیم اثاثہ ہیں ۔

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی دانش علی

واضح رہے کہ گذشتہ شب ہمالیہ ڈرگس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید فاروق صاحب کے گھر پر تسمیہ کانفرنس ہال میں معروف آن لائن اخباراور یو ٹیوب چینل ملت ٹائمز کے پانچ سال مکمل ہونے پر ایک استقبالیہ تقریب منعقد کئی گئی جس میں پریس کلب کے صدر آنند کے سہائے ، پروفیسر اختر الواسع وی سی مولانا آزاد یونیورسیٹی جودھپور ، ندیم جاوید چیرمین کانگریس اقلیتی امور ، سید صفی احمد نقوی سکریٹری سینٹرل وقف کونسل ، عاطف رشید وائس چیرمین نیشنل اقلیتی کمیشن ۔ذاکر خان چیرمین دہلی اقلیتی کمیشن ۔ نوید حامد صدر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ، انجینئر سلیم سکریٹری جماعت اسلامی ہند ، مولانا اعجاز الرحمن شاہین قاسمی۔سینئر صحافی اے یو آصف ،مفتی افروز عالم قاسمی ،سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی اور ملت ٹائمز کی پانچ سالہ خدمات ک اعتراف کرتے ہوئے شمس تبریز قاسمی کو مبارکباد پیش کی ۔

شمس تبریز قاسمی مولانا ابوالکلام آزاد ایواد سے سرفراز

اس تقریب میں شمس تبریز قاسمی کو مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ سے سرفراز کیاگیاتھا۔ واضح رہے کہ اس استقبالیہ پروگرام کا انعقاد ورلڈ پیس آرگنائزیشن نئی دہلی اور الہند تعلیم جدید فاﺅنڈیشن نئی دہلی نے مشترکہ طور پر کیاتھا ۔