واشنگٹن: صدر ٹرمپ کے حامیوں کے پُر تشدد مظاہروں اور کانگریس کی عمارت پر پولیس کے ساتھ تصادم کے بعد امریکی دارلحکومت میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جب کہ مظاہرین کیپٹول ہل میں داخل ہونے کے باعث کانگریس کا مشترکہ اجلاس روک دیا گیا ہے۔
واشنگٹن ڈی سی کے میئر میوریل باوزر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے پرُتشدد مظاہروں کے بعد 24 گھنٹے کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے مطابق میئر کی جانب سے مجاز افراد کے علاوہ کسی شخص کو کرفیو کے دوران نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ کرفیو کا اطلاق واشنگٹن کے ہر گلی، محلے، پارک اور عوامی مقام پر بھی ہوگا۔
واضح رہے کہ آج امریکی کانگریس صدارتی انتخابات میں دیے گئے الیکٹورل ووٹوں کی توثیق کررہی ہے۔ جس کے لیے کانگریس میں نائب صدر مائیک پینس کی صدارت میں اجلاس جاری ہے۔ دوسری جانب امریکی دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں ٹرمپ کے حامی انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بھی ایسی ہی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنے نائب کے ممکنہ فیصلے سے متعلق مایوسی کا اظہار کردیا تھا۔
View from inside the Capitol as people gather on the West Front. The Capitol is currently on lockdown. pic.twitter.com/XKNKWNbHxZ
— Caroline Brehman (@carolinebrehman) January 6, 2021
کانگریس کی عمارت جہاں الیکٹورل ووٹوں کی توثیق کا عمل جاری ہے وہیں سے کچھ ہی فاصلے پر بڑی تعداد میں ٹرمپ کے حامی مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے سرکاری عمارت میں داخل ہوئے جہاں ان کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں متعدد افراد کے گرفتار کیا گیا تاہم کیپٹل ہل میں مظاہرین کے داخلے کے باعث کانگریس کا مشترکہ اجلاس روک دیا گیا ہے۔ متعدد مظاہرین ایوان کے اندر داخل ہونے میں بھی کام یاب ہوگئے ہیں جب کہ مظاہرے کے دوران ایک خاتون زخمی ہوگئیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔
آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے: جوبائیڈن
نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے احتجاجی صورتحال پر مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، مظاہرین نے ووٹ کا تقدس پامال کیا، دارالحکومت میں پرتشدد مظاہرہ ہماری جمہوریت پر حملہ ہے، آج کے واقعے سے دکھ ہوا، امریکی جمہوریت کونقصان پہنچا ہے، انتہا پسندوں کی ایک چھوٹی سی جماعت لاقانونیت پھیلا رہے ہیں، کیپٹل ہل کے باہر پرتشدد مظاہرہ امریکی جمہوریت کاعکاس نہیں، پرامن رہیں اور قانون کا احترام کریں، ٹرمپ نیشنل ٹی وی پرحامیوں سے مظاہرہ ختم کرنےکا کہیں۔
نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے خطاب کے بعد امریکی صدرٹرمپ نے حامیوں سےاحتجاج ختم کرنےکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حامیوں سے پیارہے، قانون کو ہاتھ میں نہ لیں،اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔
خبرنگاران داخل ساختمان کنگره میگویند معترضان به پشت درهای صحن مجلس نمایندگان رسیدهاند و با نیروهای انتظامی درگیر شدهاند. https://t.co/FG616KIWfH
— Hadi Nili (@HadiNili) January 6, 2021
قبل ازیں ٹرمپ نے حامیوں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم کبھی شکست تسلیم نہیں کریں گے۔ بعض علاقوں میں ٹرمپ کے حامیوں کی سڑکوں پرمسلح گشت کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں۔