معروف بالی وڈ اداکارہ ملیکہ شراوت کو پیرس میں لوٹ لیا گیا

پیرس
ملت ٹائمز۔ایجنسی
معروف بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت اور ان کے ساتھی کو پیرس میں لوٹ لیا گیا،حملہ آوروں نے پہلے مارا پیٹا اورپھر لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت اور ان کے ساتھی اپنے ہوٹل واپس جا رہے تھے کہ اچانک ان پر نا معلوم افراد نے حملہ کردیا،3نقاب پوشوں نے ملیکا شراوت کو پہلے مارا پیٹا اورپھرلوٹ لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے ملیکاشراوت اور ان کے ساتھی پر پہلے آنسو گیس پھینکی اورپھر دونوں کومکے مارے اور لوٹ کرموقع سے فرار ہو گئے،تاحال حملہ آوروں کی نشاندہی نہیں کی جاسکی۔