یوروپی یونین کے سرکردہ حکام نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یوروپ کادورہ عین وقت پر منسوخ کردیا۔ ناٹو اتحادی لکسمبرگ کے وزیرخارجہ نے بھی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔ خیال رہے مائیک پومپیو کو یوروپی یونین کے رہنماؤں سے ملاقات سے قبل لکسمبرگ کے ہم منصب سے ملنا تھا۔






