بائیڈن کی حلف برداری سے قبل امریکہ کی مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا نے قومی ترانہ گا کر ماحول کو خوشگوار بنا دیا، اور پھر تاریخی حلف برداری کے ساتھ جو بائڈن امریکہ کے 46 ویں صدر بن گئے۔
20 جنوری امریکہ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کیونکہ کئی طرح کے نشیب و فراز اور مشکل حالات سے گزرنے کے بعد جو بائڈن نے امریکی صدر اور کملا ہیرس نے نائب صدر عہدہ کا حلف لے لیا۔ حلف برداری تقریب انتہائی جذباتی معلوم پڑ رہی تھی جب وہاں موجود لوگ ہی نہیں بلکہ جو بائڈن کی بیوی جل بائڈن کی آنکھیں بھی خوشی سے نم ہو گئیں۔ بائڈن کی حلف برداری سے قبل امریکہ کی مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا نے قومی ترانہ گا کر ماحول کو خوشگوار بنا دیا، اور پھر تاریخی حلف برداری کے ساتھ جو بائڈن امریکہ کے 46ویں صدر بن گئے۔
کملا ہیرس نے بھی تالیوں کی گڑگڑاہٹ کے درمیان امریکہ کی نائب صدر کا حلف لیا۔ حلف لینے کے ساتھ ہی وہ امریکہ کی تاریخ میں پہلی سیاہ فام نائب صدر، پہلی ہند نژاد نائب صدر اور پہلی خاتون نائب صدر بن گئی ہیں۔ اس تاریخی حلف برداری تقریب میں بل کلنٹن اور براک اوباما جیسی کئی عظیم ہستیاں موجود تھیں اور اوباما نے تو کملا ہیرس سے ملاقات بھی کی اور انھیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’ آپ پر فخر ہے۔ ‘‘
#BREAKING: Kamala Harris is sworn in as Vice President of the United States. She is the first Black VP, first Asian-American VP, and first female VP in U.S. history. #BidenHarrisInauguration pic.twitter.com/Z8IfXs5lfe
— The Hill (@thehill) January 20, 2021
جو بائڈن کے امریکی صدر کا حلف لینے کے بعد انھیں مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ دنیا کی عظیم ہستیاں بائڈن کے ساتھ ساتھ ہیرس کو بھی مبارکباد پیش کر رہی ہیں۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’ہند -امریکہ کی شراکت داری مشترکہ اقدار پر مبنی ہے۔ امریکی صدر جو بائڈن کے ساتھ کام کر ہند-امریکہ شراکت داری کو نئی اونچائی پر لے کر جانے کو ہم پرعزم ہیں۔‘‘
My best wishes for a successful term in leading USA as we stand united and resilient in addressing common challenges and advancing global peace and security.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 20, 2021
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ٹوئٹ کر جو بائڈن اور کملا ہیرس کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’جمہوریت کے نئے باب کی شرعات کے لیے امریکہ کو مبارکباد۔ صدر بائڈن اور نائب صدر ہیرس کو نیک خواہشات۔‘‘
Congratulating the USA on a new chapter of their democracy.
Best wishes to President Biden and Vice-President Harris.#InaugurationDay
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) January 20, 2021