ایس ڈی پی آئی نے یوم جمہوریہ پر منایا کسان یکجہتی دن
نئی دلی: ۲۶ جنوری ۲۰۲۱ آج ایس ڈی پی آئی کے صدر دفتر نیں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے جھنڈا سلامی کی گئی اور اس دن کو کسان یکجہتی دن کے طور منایا گیا علاوہ ایں دلی میں کمُ از کم پانچ مقامات تر لوک پوری، کراری، سنگم وہار اور کھجوری میں بھی کسان یکجہتی دن کے طور پر یوم جمہوریہ منایا گیا۔ صدر دفاتر میںُ قومی نائب صد شرف الدین احمد اور کل ہند سیکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے شرکت کی اس موقع پر قومی نائب صدر نے کہا کہ دنیا کا بہترین دستور اس وقت تک مفید نہیں ہو سکتا جب تک اس کا نفاذ منصفانہ طریقے سے نہیں ہوتا ۔موجودہ حکومت دستور کی بنیادی منشا سے انحراف کرُرہی ہے اور مختلف طبقات کے ساتھ نا انصافی کر کے آپس میں لڑاناچاہتی ہے تاکہ دستور کو برہمنی رخ کی طرف موڑاجا سکے۔ انہوں نے نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ حکومت کاُرویہ غیر منصفانہ اور غیر جمہوری ہے اور پارٹی اس کے خلاف شروع سے فعال رہی ہے اور انصاف ملنے تک کسانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ کلُ ہند سیکریٹری اور پارٹی کے دلی انچارج ڈاکٹر تسلیم رحمانی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ملک کاُ دستور ڈاکٹر امبیڈکر جیسے ماہر قانون کی سربراہی میں ملک کے مایہ ناز ذہین ترین افراد نے تین سال کی مخلصانہ محنت کے ساتھ عوامی مشورے کو شریک کرتے ہوئے بنایا تھا لیکن موجودہ سرکار جو محض چھ سال میں پندرہ دستوری ترامیم کرچکی ہے اس کا طریقہ غیر جمہوری اور غیر دستوری ہے اور قانون ساز اسمبلی کے ذریعے دکھائے گئے راستے کے برعکس ہے جس کے نتیجےمیں عوامی بے چینی بڑھ رہی ہے اور دستور کو خطرہ محسوس ہو رہا ہے انہوں نے کہاکوئی بھی حکومت دستور کی امین و محافظ ہوتی ہے مالک نہیں ہوتی۔ کسان تحریک سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا زراعتی ملک ہونے کے باوجود یہ بدقسمتی ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ کسان خودکشی کے واقعات بھی یہیں ہوتے ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کسانوں کے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا اور حکومت کے ذریعے لائے گیے موجودہ کسان قوانین ان کے مسائل حل کرنے کے لئے ناکافی ہیں جس کسانوں کو ایک جمہوری تحریک کھڑا کرنے پر مجبور کیا ہے ۔ حکومت کی ذمے داری ہے کہ جس طبقے کے لئے قانون بنایا جا رہاہے وہ طبقہ بھی اس قانون سے مطمئن ہو۔ ڈاکٹر رحمانی نے کہا ایس ڈی پی آئی مظلومین کی پارٹی ہے اور کسانوں پر ہونے والے ہر ظلم کے خلاف انُ کے ساتھ شانہ بشانہ شامل رہے گی پروگرام میں دلی کے کوآرڈینیٹر ظہیر عباس اور عبدالقادر نے بھی خطاب کیا اس کے علاوہ نظام الدین حلقے کی صدر اور کثیر تعداد میں مقامی ارکان نے شرکت کی
آج ملک کے مختلف صوبوں یو پی بہار بنگال کیرل تمل ناڈو کرناٹک راجستھان گجرات کے مختلف ضلعوں میں ایس ڈی پی آئی نے یکجہتی مارچ نکالے اور جلسے منعقد کئے ۔ اور کسان تحریک کے ساتھ اپنی حمایت کے اعلان کا اعادہ کیا۔