نئی دہلی: دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے راکیش ٹکیت سمیت نو کسان رہنماؤں کو پوچھ گچھ میں شامل ہونے کے لیے بلایا لیکن کوئی بھی تفتیش میں شامل نہیں ہوا ہے۔
پولیس کے ایک افسر نے کہا کہ یومِ جمہوریہ کو دار الحکومت کے مختلف علاقوں میں ہوئے تشدد کے معاملے میں تفتیش میں پوچھ گچھ میں شامل ہونے کے لیے راکیش ٹکیٹ، پون کمار، راج کشور سنگھ، تجیندر سنگھ وِرک، جتیندر سنگھ جیتو، تریلوچن سنگھ، گرمکھ سنگھ، ہرپریت سنگھ اور جگتار سنگھ باجوا کو بلایا گیا لیکن کوئی بھی تفتیش میں شامل نہیں ہوا ہے۔
غور طلب ہے کہ کسان ٹریکٹر پریڈ کو پر امن ڈھنگ سے کروانے کی ذمہ داری لینے والے 37 کسان رہنماؤں کے خلاف دہلی پولیس نے مختلف دفعات کے تحت معاملے درج کیے ہیں جن میں مجرمانہ سازش، ڈکیتی، ڈکیتی کے دوران خطرناک ہتھیار کا استعمال اور قتل کی کوشش جیسی سنگین دفعات سمیت کل 13 دفعات لگائی گئی ہیں۔ (یو این آئی)

Leave a Reply