کل ہوئے دھماکے کے مقام سے لفافہ برآمد، جس پر اسرائیلی سفارتخانہ کا پتہ لکھا تھا








اسرائیلی سفارتخانہ کے باہر کل ہوئے دھماکے کے بعد وہاں سے ایک لفافہ ملا ہے جس پر سفارتخانہ کا پتہ لکھا ہوا تھا اور کچھ بال بئیرنگ ملے ہیں۔

کل نئی دہلی کی اورنگ زیب روڈ پر واقع اسرائیلی سفارتخانہ کے باہر آئی ای ڈی بلاسٹ ہوا جس میں ویسےتو کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے لیکن خبر ہے کہ اس دھماکہ میں تین کاروں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ نیوز 18 کی خبر کے مطابق دھماکے کے مقام سے ایک لفافہ برامد ہوا ہے جس پر اسرائیلی سفارتخانہ کا پتہ لکھاہوا ہے اور بال بئیرنگ ملےہیں ۔واضح رہےبال بئیرنگ کو بم بنانےکے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

نیوز 18 کی خبر کے مطابق دہلی پولیس کے اینڈیشنل پی آر او انل متل نے کہا کہ انتہائی محفوظ علاقہ میں ہوئے دھماکے میں کچھ کاروں کو نقصان پہنچا ہےاور ابتداعی جانچ سےمحسوس ہوتا ہےکہ سنسنی پیدا کرنے کے لیے یہ شرارت کی گئی ہے۔ واضح رہے اس دھماکہ میں تین کاروں کو نقصان ہوا ہے اور یہ دھماکہ دہلی میں اس وقت ہواجب تھوڑے ہی فاصلہ پر بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریبات چل رہی تھیں جس میں صدر جمہوریہ اور وززیر اعظم موجود تھے۔ سارے علاقہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔

اس بیچ اسرائیل نے اس حملہ کو دہشت گردانہ حملہ بتایا ہے ۔ اس دھماکہ کولے کر ہندوستانی حکومت کافی سخت ہے۔نیوز 18میں شائع خبرکے مطابق این ایس اے اجیت ڈووال نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے بات کی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *