نئے ٹوئٹ میں گریٹا تھنبرگ نے کہا ہے کہ ’’میں کسانوں کے پرامن احتجاجی مظاہرہ کے ساتھ ہوں۔ کوئی بھی نفرت، دھمکی اسے بدل نہیں سکتی۔‘‘
سویڈن سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اس وقت زبردست سرخیوں میں ہیں۔ کسانوں کی حمایت میں کیے گئے ان کے ٹوئٹ پر دہلی میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، لیکن اس ایف آئی آر کے بعد گریٹا نے ایک نیا ٹوئٹ کر کے کسانوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے تازہ ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ کسانوں کے ساتھ کھڑی ہیں اور کوئی دھمکی انھیں نہیں روک سکتی۔
I still #StandWithFarmers and support their peaceful protest.
No amount of hate, threats or violations of human rights will ever change that. #FarmersProtest— Greta Thunberg (@GretaThunberg) February 4, 2021
نئے ٹوئٹ میں گریٹا نے کہا ہے کہ ’’میں کسانوں کے پرامن احتجاجی مظاہرہ کے ساتھ ہوں۔ کوئی بھی نفرت، دھمکی اسے بدل نہیں سکتی۔‘‘ یہ ٹوئٹ دہلی میں ہوئی ایف آئی آر کے بعد آیا ہے، اس لیے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ گریٹا نے ایف آئی آر کی خبر ملنے کے بعد اپنے عزائم کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل گریٹا نے جو ٹوئٹ کیا تھا، اسے اشتعال انگیز بتاتے ہوئے دہلی پولس میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ گریٹا کے خلاف دفعہ 153 اے، 120 بی کے تحت ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔
دراصل گریٹا تھنبرگ نے کسانوں کی حمایت میں کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں ہندوستان کی برسراقتدار پارٹی پر سوال کھڑے کیے تھے۔ گریٹا نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ حکومت ہند پر کس طرح دباؤ بنایا جا سکتا ہے، اس کے لیے انھوں نے اپنے منصوبہ کار سے متعلق ایک دستاویز بھی شیئر کیا جو ہندوستان مخالف پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہیں۔ اس کی پرزور الفاظ میں مذمت بھی ہوئی تھی۔

Leave a Reply