نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق شمالی کشمیر میں گلمرگ کے نزدیک پیر کی علی الصبح قریب 4 بجکر 56 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں پیر کی علی الصبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز گلمرگ کا ہی کوئی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 30 کلو میٹر درج ہوئی ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق شمالی کشمیر میں گلمرگ کے نزدیک پیر کی علی الصبح قریب 4 بجکر 56 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔
جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشہ تباہی مچائی ہے۔ 8 اکتوبر 2005 میں ہونے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشہ مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔

Leave a Reply