لال قلعہ پر مذہبی جھنڈا لہرانے والا دیپ سدھو گرفتار، پولس نے کہا کیفورنیا سے اپلوڈ ہورہی تھی اس کی ویڈیوز








دیپ سدھو کو گرفتار کرنے کے بعد دہلی پولیس نے کہا کہ دیپ سدھو اپنے ویڈیو اور تصاویر امریکہ کے کیلیفوریا میں رہنے والی ایک ساتھی اداکارہ اور دوست کے پاس بھیج دیتا تھا۔ وہی ان تصاویر اور ویڈیوز کو فیس بک پر اپلوڈ کرتی تھی۔
دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے اطلاع دی ہے کہ دہلی میں 26 جنوری کے موقع پر نکالی جانے والی کسان ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد کے سلسلہ میں پولیس نے اہم ملزم دیپ سدھو کو گرفتار کر لیا ہے۔ دیپ سدھو پنجابی اداکار ہیں جو کسان تحریک میں سرگرمی سے نظر آ رہے تھے۔ سدھو کی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سنی دیول اور ان کی فیملی کے ساتھ کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں، جس کے بعد سنی دیول کو اس معاملہ میں صفائی دے کر یہ کہنا پڑا تھا کہ ان کا دیپ سدھو سے اب کوئی تعلق نہیں ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *