راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’مسٹر مودی کا وکاس، عوامی شعبہ کی کمپنیاں خستہ حالت میں پہنچ چکی ہیں۔ ملک کو نقصان اور سرمایہ داروں کا فائدہ۔‘‘
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور موجودہ رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم مودی کو ایک مرتبہ پھر ہدف تنقید بناتے ہوئے ان پر طنز کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ عوامی شعبہ کی کمپنیاں برباد ہو گئی ہیں اور سرمایہ داروں کا فائدہ ہو رہا ہے۔
Mr Modi’s ‘Vikas’- PSUs to be shrunk to one-tenth.
Country’s loss, crony’s gain.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) February 9, 2021
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’مسٹر مودی کا وکاس، عوامی شعبہ کی کمپنیاں خستہ حالت میں پہنچ چکی ہیں۔ ملک کو نقصان اور سرمایہ داروں کا فائدہ۔‘‘
اس سے قبل راہل گاندھی نے بجٹ میں فوجیوں کی پنشن میں کٹوتی کے حوالہ سے وزیر اعطم مودی پر نشانہ لگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نہ جوان نہ کسان، مودی حکومت کے لئے تین چار صنعت کار ہی ہیں بھگوان۔‘‘

Leave a Reply