اقتصادی ناکہ بندی سے ملک کی 125 کڑور عوام شدید پریشان

نوٹ بند ی کے بعد دردرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
اقتصادی بحران پیداکرنے پر چوطرفہ تنقید کا سامنا
معمولی تاجروں اور کارباریوں کا کا شدید نقصان
عوام مانگ رہی ہے ان سوالوں کے جوابات
خبر درخبر۔(484)
شمس تبریزقاسمی
وزیر اعظم نریندر مودی کے ذہن ودماغ میں یہ بات رچ بس گئی ہوئی ہے کہ بڑی اکثریت کی جیت انہیں ہر من مانی کرنے کی اجازت دیتی ہے پر وہ اس حقیقت کو فراموش کررہے ہیں کہ جمہوریت میں من مانی نہیں چلتی ہے بلکہ عوام کے جذبات کا خیال رکھنا پڑتاہے۔
160ایسا نہیں ہے کہ ملک کے لوگوں کے پاس پیسہ نہیں ہے، پیسے ہیں مگر ملک کے آمر وزیر اعظم نے لوگوں کے پیسے کو کاغذ میں تبدیل کرکے ملک میں اقتصادی افراتفری کا ماحول پیدا کر دیا ہے،ملک کے لوگ اپنا پیسہ نکالنے کے لئے لائن میں لگے ہیں، بغیر تیاری، بغیر سوچ کے جھوٹی تعریف بٹورنے کے لئے مودی حکومت کے اس بغیر سوچے سمجھے نوٹ تبدیل کرنے کے ایک فیصلے نے ملک کے 125 کروڑ لوگوں کو بن بلائی آفت میں ڈھکیل دیا ہے، ترقی کی رفتار پر بریک لگ گئی ہے،بینک کے باہر کھڑے لوگ نہ چور ہیں اور نہ ان کے پاس کالا دھن ہے، اقتدار کے غرور میں مست مودی جی آپ کو نہیں دکھائی دیتا کہ کوئی بیٹی کی شادی کے لئے پیسے چاہتا ہے، کسی کا بیٹا علاج کے فقدان میں دم توڑ رہا ہے، بوڑھی ماں 6 گھنٹے لائن میں لگ کر بے ہوش ہو گئی ہے، خواتین کے پاس پیسہ ہوتے ہوئے بھی راشن کا پیسہ نہیں ہے، مزدور پیسے کے لئے در در کی ٹھوکر یں کھا رہا ہے اور کسان فصل بونے کے لئے گھوم رہا ہے، بتائیے ان میں سے کون چور ہے؟
کون بے ایمان ہے ؟
کس کے پاس کالا دھن ہے؟
سچ یہ ہے کہ مودی جی نے پورے ملک کو مجرم قرار دیا ہے
کیا مودی جی ان سے گھر گھر جا کر معافی مانگیں گے جنہوں نے آپ کی اقتصادی افراتفری کی وجہ سے جان گنوا دی ہے؟
160مودی جی کالا دھن تو آپ کے چند سوٹ بوٹ والے دوستوں کے پاس ہے جو لائن میں کھڑے ہی نہیں ہوئے ہیں، کیا وجہ ہے کہ مودی جی کا کوئی صنعتکار دوست، کوئی وزیر، بی جے پی کا وزیر اعلی اور ان کا وزیر اور بی جے پی لیڈر بینکوں کے لائن میں کھڑا نہیں ہواہے جبکہ پورا ملک کھڑا ہے؟ کیا یہ نہیں بتاتا کہ اصل میں کالا دھن کس کے پاس ہے؟
160سروے سے معلوم ہوتاہے کہ نوٹ تبدیل کرنے سے پہلے اس فیصلے کی معلومات کچھ چنندہ لوگوں کو تھی، اگر RBI کی رپوٹ دیکھیں تو ستمبر 2016 میں اگست 2016 کے مقابلے 5 لاکھ 88 ہزار 600 کروڑ روپے زیادہ جمع ہوئے، RBI کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جولائی 2016 میں تمام بینکوں کے اکاؤنٹس میں 96196 ارب روپیہ جمع ہوا اور ستمبر 2016 میں یہ رقم بڑھ کر 1 لاکھ 2 ہزار 82 بلین روپے ہوگئی، یہ رقم اچانک اکاؤنٹس میں کیسے آ گئی؟ یہ غیر متوقع اضافہ سیاہ دھن کو سفید کرنے کی کہانی از خودبتاتی ہے۔
160نوٹ تبدیل کرنے کے فیصلے سے پہلے ہی مودی جی نے ملک سے باہر پیسہ بھیجنے کی مقدار کو 130 تک بڑھا دیا تھا، ایسا کیوں؟ مودی جی کے وزیر اعظم بننے سے پہلے ایک شہری صرف 75000 ڈالرفی سال ملک سے باہر بھیج سکتا تھا لیکن اس کو 3 جون 2014 میں بڑھاکر 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر کر دگیا، ایک سال بعد ہی پھر اسے بڑھاکر 2 لاکھ ڈالر کر دیا گیا، پہلے تقریبا 10 ہزار 400 کروڑ روپے باہر جاتے تھے، وہ رقم ایک سال میں بڑھ کر 30 ہزار کروڑ روپیہ ہو گئی، وزیر اعظم جی نوٹ بندی سے پہلے مقدار میں 130کا اضافہ کرکے کس کی مدد کر رہے تھے؟

سروے سے معلوم ہوتاہے کہ نوٹ تبدیل کرنے سے پہلے اس فیصلے کی معلومات کچھ چنندہ لوگوں کو تھی، اگر RBI کی رپوٹ دیکھیں تو ستمبر 2016 میں اگست 2016 کے مقابلے 5 لاکھ 88 ہزار 600 کروڑ روپے زیادہ جمع ہوئے، RBI کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جولائی 2016 میں تمام بینکوں کے اکاؤنٹس میں 96196 ارب روپیہ جمع ہوا اور ستمبر 2016 میں یہ رقم بڑھ کر 1 لاکھ 2 ہزار 82 بلین روپے ہوگئی، یہ رقم اچانک اکاؤنٹس میں کیسے آ گئی؟ یہ غیر متوقع اضافہ سیاہ دھن کو سفید کرنے کی کہانی از خودبتاتی ہے۔

160قوم کے نام پیغام کے بعد وہ لوگوں کا مذاق اڑاتے ہیں اور ایک ہی بات بار بار کہتے ہیں کہ ان کی حکومت 1 لاکھ 25 ہزار کروڑ روپے لے کر آئی ہے جس VDS کے تحت 65 ہزار کروڑ روپے بھی شامل ہیں، لیکن وہ ایک بات بھول جاتے ہیں کہ کانگریس حکومت نے 2 سال میں بغیر اس اسکیم کے 1 لاکھ 30 ہزار 800 کروڑ روپے صرف انکم ٹیکس سروے اور اسسیسمیٹ سے اکٹھا کر کے دیا تھا،160اب نیا شگوفہ لے کر آئے ہیں کہ بحران سے نمٹنے کے لئے 50 دن کا وقت دیں، مودی جی ملک پوچھنا چاہتا ہے کہ یہ بحران پیدا کس نے کیا؟ کیوں پہلے سے بینکوں کو نوٹ چھاپ کر دستیاب نہیں کرائے ، تاکہ لوگوں کو نوٹ تبدیل کرنے میں تکلیف نہ ہوتی؟، ATM کے سافٹ اور ہارڈ ویئر کو پہلے سے کیوں ٹھیک نہیں کیا گیا، حد تو بڑھا دی لیکن ATM چل ہی نہیں رہے ہیں کیوں؟
160جیٹلی جی کہتے ہیں کہ ATM چلنے میں اور نئے نوٹ پہنچنے میں 3۔4 ہفتے لگیں گے تو ملک کے لوگ پوچھتے ہیں کہ 3۔4 ہفتے ملک کا کیا ہوگا؟
160کیوں انکم ٹیکس اور دیگر محکمہ معمولی ملکیت پر ٹیکس کا دعوی کررہے ہیں؟
160500 1000 کے نوٹ بند کر کے 500، 1000 اور 2000 کے نوٹ جاری کرنے سے کالا دھن بڑھے گا یا کم ہوگا ،اس پر مودی جی 4 دن سے خاموش کیوں ہیں؟
160کیا جن دھن کے اکاؤنٹس کا استعمال کالے دھن کو سفید کرنے میں نہیں کیا جا رہا اور آپ اس کے بارے میں کیا کرنے والے ہیں؟
160نئے نوٹوں میں کوئی سکیورٹی خصوصیت نہیں ہے، صرف رنگ اور سائیز تبدیل کرنے سے نئے نوٹوں کا کافی تحفظ کیسے ہو پائے گا؟
160پرانے نوٹوں کو تبدیل کرنے کے ملک کو کیا قیمت ادا کرنی ہے؟ کیا اس کی قیمت 25 ہزار سے 30 ہزار کروڑ ہے؟
160کیا بینک نوٹ تبدیل کرنے کے بحران سے پیدا ہوئے قوم کی پیداوار میں کمی اور لوگوں کا تباہ ہوئے وقت کا تعین کیا ہے؟
160100 دن میں کالا دھن لانے کے جملے کے بعد اب 50 دن میں بحران ختم کرنے کا ایک نیا جملہ دے دیا، ملک جملوں سے نہیں ذمہ داری نبھانے سے چلے گا160اس طرح صاحب اپنے گناہوں کو دھو دیتے ہیں کبھی مذاق اڑا دیتے ہیں اور کبھی رو دیتے ہیں۔(ملت ٹائمز)
stqasmi@gmail.com

SHARE