امریکہ میں ’ہیلتھ سینٹر‘ پر فائرنگ، چار افراد زخمی، ایک کی موت

ریاست ہائے متحدہ کی ریاست منیسوٹا کے ایک پرائمری ہیلتھ سینٹر پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔

واشنگٹن: ریاست ہائے متحدہ کی ریاست منیسوٹا کے ایک پرائمری ہیلتھ سینٹر پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ چار زخمی ہو گیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطالب حملہ آور ہیلتھ سینٹر پر دی جانے والی سہولیات سے خوش نہیں تھا۔ گولی لگنے کے بعد پانچوں زخمی افراد کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک شخص کی موت ہو گئی، تین زیر علاج ہیں جبکہ شخص کو ڈسچارج کر دیا گیا۔
ورائٹ کاؤنٹی کے شیرف شین ڈیرنگر نے کہا کہ حملے میں ملوث مشتبہ شخص کی شناخت 67 سالہ گریگوری الوریچ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی ماضی میں بھی مقامی پولس کے ساتھ مڈبھیڑ ہو چکی ہے۔ حملہ آور جس ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا وہاں سے ایک مشتبہ ڈیوائس برآمد ہوئی ہے جس کا بم کو ناکارہ بنانے کے ماہر معائنہ کر رہے ہیں۔