نفرت کا سبب نظریاتی آلودگی: مولانا اعجاز شاہین چترویدی








جہان آباد: (پریس ریلیز) نفرت چاہے مذہب کے نام پر ہو یا امیر غریب اور ذات کے نام پراس کا سبب نظریاتی آلودگی ہے نظریاتی آلودگی اس لئے بڑھ‌رہی کے ہم اپنی قدیم تہذیب سے دور ہوتے جارہے ہیں ہندستانی تہذیب کی اول کتاب وید اور آخری کتاب قرآن سے ہم کچھ سیکھنا نہیں چاہتے یہ باتیں ورلڈ پیس آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد اعجاز الرحمن شاہین قاسمی چترویدی نے اس وقت کہی جب وہ بہار سمواد یاترا کے استقبال کے لئےضلع کلکٹریٹ جہانہ آباد میں منعقد تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہں نے کہا کہ بہار سمواد یاترا دو طرح کی آلودگی کو دور کرنے کے لئے ہر ضلع میں جا رہی ہے ایک ما حولیاتی آلودگی کو دور کرنے کے لئے اور جل جیون ہریالی کے لیے بیداری پیدا کرنے کے لئے اور دوسرا ۔ نظریاتی آلودگی نفرت کے خاتمے کے لیے۔ انہوں نے وید اور قرآن کے حوالےسے نفرت کی سوچ پر حملہ کیا اور پیڑ پودے لگانے کی اہمیت پر ضلع مجسٹریٹ اور دوسرے افسران کے سامنے قرآن وحدیث کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نوین جی نے جل جیون ہریالی کے لئے پورے ضلع بھر کے کاموں کو متعارف کرایا اور بتایا کہ کس طرح جہانہ آباد ضلع سوکھے پن کا شکار تھا آج ان کی کوششوں سے نہ پینے کے پانی کی کمی ہے اور نہ کھیتی کے لئے سوکھے پن کا مسلہ ہے۔ یاترا کے سنیوجک منوہر مانو چیرمین آدرش لوک کلیان سنستھان نے یا ترا کی تفصیلی معلومات پیش کی۔ اور ضلع مجسٹریٹ کے کا کاموں کو پورے بہار کے لیے نمونہ قرار دیا۔ اس موقع پریاترا دل میں شامل اسمرتی راج نے نوبل انعام یافتہ راجندر سنگھ کے کاموں کی جانکاری پریزنٹیشن کے ذریعے دی ۔ ضلع مجسٹریٹ نے سب کا پھولوں سے استقبال کیا اور امرود کا پودا ہدیہ میں پیش کیا۔ یاترا میں سدھارتھ، دیپک اور روی کمار اور اترنا ترپاٹھی شامل ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *