یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 50 مسافروں سے بھری ہوئی ایک بس نہر میں گر گئی۔ چار مسافروں کو فوری طور پر باہر نکال لیا گیا تھا اور 39 لاشیں اب تک برآمد ہو چکی ہیں۔
عمران خان میواتی
سیدھی: مدھیہ پردیش کے ضلع سیدھی میں پیش آنے والے دلخراش بس حادثہ میں اب تک 39 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 50 مسافروں سے بھری ہوئی ایک بس نہر میں گر گئی۔ چار مسافروں کو فوری طور پر باہر نکال لیا گیا تھا اور 39 لاشیں اب تک برآمد ہو چکی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع صدر مقام سے 80 کلومیٹر دور پیش آیا اور کچھ مسافروں کو نکال کر نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ بس صبح سیدھی سے روانہ ہوئی تھی اور ستنا جارہی تھی۔ صبح تقریباََ آٹھ بجے چھوہیا وادی میں جام کی وجہ سے بس نزدیکی دوسرے راستے سے ستنا کے لئے روانہ ہوئی اور بانساگر ڈیم پروجیکٹ کی نہر میں جا گری۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے شیوراج چوہان سے فون پر گفتگو کی اور ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ امت شاہ نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میں ہوا بس حادثہ افسوس ناک ہے، میں نے وزیر اعلیٰ شیوراج سے بات کی ہے۔ مقامی انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے لیے ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔ میں ہلاک شدگان کے جلد صحت یاب ہونے کی تمنا کرتا ہوں۔‘‘

Leave a Reply