پہلے راج دیپ کے خلاف توہین عدالت کا معاملہ درج فہرست کیا گیا تھا لیکن تھوڑی دیر بعد اس سے متعلق وضاحت جاری کرکے بتایا گیا کہ یہ غلطی سے ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوگیا ہے۔
سینئر صحافی راج دیپ سردیسائی کو اس وقت راحت ملی جب سپریم کورٹ کے ذرائع نے منگل کی دیر رات واضح کیا کہ سینئر صحافی راج دیپ سردیسائی کے خلاف خود نوٹس لیکر عدالت کی توہین کا کوئی معاملہ شروع نہیں کیا گیا ہے۔
— Bar and Bench (@barandbench) February 16, 2021
سپریم کورٹ کے ذرائع نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمی کی ویب سائٹ پر مسٹر سردیسائی کے خلاف خود سے نوٹس لئے جانے کا معاملہ لاپرواہی سے اپلوڈ ہوگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسے درست کرنے کا عمل جاری ہے۔ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس سے عدالت کی کارکردگی پرسوال کھڑے ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ منگل کی دیر شام عدالت کی ویب سائٹ پر مسٹر سردیسائی کے خلاف سے خود سے نوٹس کا معاملہ درج فہرست کیا گیا تھا لیکن تھوڑی دیر بعد اس سے متعلق وضاحت جاری کرکے بتایا گیا کہ یہ غلطی سے ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوگیا ہے۔
BREAKING: Supreme Court says suo motu contempt update on its website put up "inadvertently", no such proceedings against Rajdeep Sardesai@DebayonRoy reports.#SupremeCourt #contempt @sardesairajdeep
https://t.co/lMy9IM5dJz— Bar and Bench (@barandbench) February 16, 2021
یہ معاملہ عدلیہ کے خلاف گزشتہ سال کئے گئے قابل اعتراض ٹوئٹ پر سامنے آیا تھا اور اس سلسلہ میں ایک شکایت درج کرائی تھی۔ اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے گزشتہ برس ستمبر میں شکایت پر مجرمانہ توہین کا معاملہ شروع کئے جانے کی اجازت نہیں دی تھی۔

Leave a Reply