ہندوستان میں کورونا وائرس کی دو نئی اقسام کے داخل ہونے کے بعد راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’حکومت ہند کووڈ – 19 کے بارے میں سراسر غفلت اور خوش فہمی میں ہے۔ جبکہ یہ ابھی ختم نہیں ہوا۔‘‘
راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ایک خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کی برازیل والی قسم کا ایک اور جنوبی افریقہ کی قسم کے چار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
GOI is being grossly negligent and over confident about Covid-19.
It’s not over yet. pic.twitter.com/W3FcSkS2JD
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) February 17, 2021

Leave a Reply