نیو یارک(ملت ٹائمز/ایجنسیاں)
اوہائیو یونیورسٹی میں فائرنگ میں 9افراد زخمی ہوگئے ہیں،حملہ آور مشتبہ شخص ماراگیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اہائیو سٹیٹ یونیورسی میں ایک نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 9طلباء وطالبات کو زخمی کردیا ہے،پولیس نے فوری کارروائی کرکے حملہ آور کو بھی ماردیا ہے،ذرائع کا کہناہے کہ مارے جانیوالے شخص کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ وہ حملہ آور ہی تھا یا کوئی اور شخص جو فائرنگ میں مارا گیا ہے۔
کولمبس فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،واضح رہے اس یونیورسٹی میں ساٹھ ہزار سٹوڈنٹ زیر تعلیم ہیں۔