صلاحیت وصالحیت کے پیکر قاضی عبد الجلیل

مفتی شمعون قاسمی

صلاحیت وصالحیت کےجامع پیکر

نوک قلم خشک ہے گنگ ہے نوک زباں

آنکھیں اشکبار ہیں یہ ہجر کی ترجمان

امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ کے چیف قاضی حضرت مولانا عبدالجلیل صاحب قاسمی انتقال کرگئے انا للہ وانا الیہ راجعون ۔جامعہ اسلامیہ قرآنیہ سمرا مغربی چمپارن کے سابق استاذ۔حضرت والا سے 1983ءسے 1987ء تک چار سالہ شرف تلمذ حاصل رہا۔مختلف علوم و فنون کی کتابیں خصوصاً نحو و صرف اور عربی انشاء وادب پڑھنےکا موقع ملا آپ ایک با کمال جیدالاستعداد۔مشفق و مہربانی استاد تھے ۔مجھ سے بے انتہا محبت فرماتے تھے۔کٔی سالوں بعد امارت شرعیہ پٹنہ میں حاضری ہوئی سلام و دعاء کے بعدمیں نے پوچھا حضرت آپ مجھے پہچان رہے ہیں تو حضرت نے بے ساختہ فرمایا ۔جو لڑکے آجکل مجھ سے پڑھ رہے ہیں انکو دیکھ کراتنا جانتا ہوں کہ یہ سب مجھ سے پڑھ رہے ہیں لیکن تمہیں تمہارے نام اور پتے کے ساتھ جانتا اور پہچانتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بڑی خوبیوں سے نوازا تھا۔دارالعلوم دیوبند سے فراغت کے بعد قرآن مجید کے حفظ کی تکمیل فرمائی۔آپ بڑے متقی و پرہیزگار صالح ونیکوکار۔نمازپنجگانہ باجماعت کے اداکار ۔شب بیدار وشب گزار تھے گفتار و کردار اعلیٰ۔اخلاق بلند وبالا متانت و سنجیدگی اور سادہ زندگی گزارنے والے تھے ۔تلاوت وقرآن پاک سے حد درجہ شغف رکھنے والے۔خلیق وملنسارتھے سلف وخلف کی تازہ یاد گارتھے سیکڑوں اور ہزاروں شاگردوں کو غم زدہ وسوگوار۔روتا۔بلکتااور اشکبار چھوڑ کر قرب الٰہی اور اپنے رب کے جوار میں جابسے ۔اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرمائے آمین

ہوئے نامور بے نشاں کیسے کیسے

زمیں کھاگٔی آسماں کیسے کیسے۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں