مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا فاصلاتی نظام تعلیم دہلی ریجنل سینٹر کے تحت امتحانات یکم مارچ سے








نئی دہلی : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے دہلی ریجنل سینٹر کے تحت چلنے والے فاصلاتی نظام تعلیم کے بی اے ، بی کام، بی ایس سی، اے ایم عربک وغیرہ کے فرسٹ سمسٹر کے امتحانات بروز پیر یکم مارچ ۲۰۲۱ء سے ہونے جارہا ہے ۔ یہ اطلاع مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی دہلی ریجنل سینٹر کی انچارج نے دی ۔ انہوں نے متعلقہ سینٹر کے امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ اپنی ہال ٹکٹ اپنی مانو کی آئی ڈی سے ڈاؤن لوڈ کرلیں اور ہال ٹکٹ کے ساتھ امتحان گاہ میں پہنچیں۔ انہوں نے امیدواروں کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ امتحان ہال میں کورونا کی گائڈ لائن پر پوری طرح سے عمل کیا جائے گا ، لہٰذا طلبہ وطالبات ماسک پہن کر آئیں، بغیر ماسک کے امتحان ہال میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔یہ سارے امتحانات اینگلو عربک اسکول اجمیری گیٹ دہلی میں ہوں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے دہلی ریجنل سینٹر کے فون نمبر ۲۶۹۳۴۷۶۲۔۰۱۱؍ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *