وزیر اعظم نے ایمس جا کر کورونا کی پہلی خوراک لی








وزیر اعظم آج صبح ایمس گئے اور کورونا کا ٹیکہ لگوایا ۔ انہوں نے تمام ان لوگوں سےاپیل کی کہ جو کورونا کاٹیکہ لگوانے کےاہل ہیں وہ ٹیکہ لگوائیں۔
جس وقت پورے ملک میں کورونا کی دوسری لہر کا خوف بڑ ھ رہا ہےاس بیچ وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح آل انڈیاانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) گئے اور انہو ں نے کورونا کا پہلا ٹیکہ لگوایا۔ واضح رہے آج یعنی یکم مارچ سے کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگوانےکا دوسرا مرحلہ شروع ہوا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس تعلق سے فیس بک پوسٹ کے ذریعہ خود یہ اطلاع دی۔ اس پوسٹ میں انہوں نےلکھاہےکہ ’’ ایمس میں کووڈ-19 ٹیکہ کی پہلی خوراک میں نےلی ۔ ہمارے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے کووڈ -19 کے خلاف عالمی لڑائی کو مضبوط کرنے کے لئے کم وقت میں کام کیا ہے ۔ جو ویکسین لینے کے اہل ہیں میں ان سب سےاپیل کرتا ہوں کہ وہ ٹیکہ لگوائیں۔ساتھ ہی ہم سب کو مل کر ہندوستان کو کووڈ-19 سے پاک ملک بناناہے۔‘‘
پرسار بھارتی نیوز سروس کے ذریعہ کئے گئےایک ٹویٹ کے مطابق پوڈوچری کےرہنے والی سسٹر پی نیویدا نے وزیر اعظم کو ہندوستان بایوٹیک کی تیار کردہ کو ویکسین کا ٹیکہ لگایا۔واضح رہے پوڈو چری میں حال ہی میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور حال ہی میں وہاں کی کانگریس حکومت اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کر پائی تھی۔
واضح رہے کورونا کی ٹیکہ کاری کا دوسرا مرحلہ آج سےشروع ہو گا ۔ دوسرے مرحلہ میں 60 سال سے زیادہ عمر کےلوگوں اور 45 سال سے زیادہ عمر کےبیمار لوگوں کوٹیکہ لگایا جائے گا۔یہ ٹیکہ سرکاری طبی مراکز پر مفت لگایا جائے گا اورپرائیویٹ کلینک اور اسپتالوں میں اس کے لئےقیمت ادا کر نی ہوگی۔
وزارت صحت نے بتایاہے کہ پورے ملک میں اب تک 1.23کروڑسے زیادہ طبی اہلکاراور کورونا کے خلاف لڑائی میں سب سےآگےرہنے والےلوگوں کو کورونا کی خوراک دی جاچکی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *