نئی دہلی: (ملت ٹائمز) خواتین کے امپاورومنٹ کے لئے کام کرنے والی ایک تنظیم ” دی کریزی ٹیلس ” نے یوم خواتین پر ملٹ ٹائمز کو ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ دراصل ، یہ ایوارڈ ملت ٹائمز کو خواتین سے متعلق خبروں کو دکھانے اور خواتین کے حقوق اور مسائل کو مسلسل اٹھانے کیلئے دیا گیا ہے ۔ ہم بتادیں کہ دی کریزی ٹالیس کی انتظامیہ نے ایوارڈ تقریب میں ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا تھا لیکن وہ پریس کلب آف انڈیا کی منیجنگ کمیٹی کے میٹنگ میں مصروف تھے ، اس بنا پر ان کی عدم موجودگی میں ، ملت ٹائمز ہندی کے ایڈیٹر اسرار احمد اور سب ایڈیٹر ریحانہ علی نے اسٹیج پر یہ ایوارڈ قبول کیا۔
یومِ خواتین کے موقع پر ، دہلی کے کانسٹیٹیوشن کلب میں دی کریز ٹیلس کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں خواتین کو بااختیار بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا ، اس پروگرام میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملت ٹائمز سے شبینہ سید اور ڈاکٹر آمنہ مرزا بھی موجود تھیں۔
دی کریزی ٹالیس کی جانب سے ملت ٹائمز کی سب ایڈیٹر محترمہ ریحانہ علی اور ڈاکٹر آمنہ مرزا کو بھی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔

Leave a Reply