پاکستان کامکمل صفایا ،ونڈے سیریز پر نیوزی لینڈ کا قبضہ

آکلینڈ،31؍جنوری
ملت ٹائمز ؍ایجنسی
نیوزی لینڈ نے آخری ون ڈے میں پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سریز 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق میچ بارش کے باعث 43 اوورز تک محدود کر دیا گیا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے مقررہ اوورز میں263رنز کا ہدف درکار تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 291رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے 35.3 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 210رنز بنا لیے تھے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے مطابق میچ کو 43 اوورز تک محدود کر دیا گیا ، نیوزی لینڈ کو جیتنے کیلئے 263 رنز کا ہدف درکار تھا ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل اور میکلم نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن میکلم بغیر کوئی رن بنائے محمد عامر کی گیند پر محمد عرفان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے جبکہ اوپنگ پر آئے گپٹل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 82 رنز کی اننگز کھیلی اور کپتان اظہر علی کی گیند پر محمد حیفظ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے ۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ولیم سن نے پر اعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز بنائے لیکن اظہر علی کی انتہائی ماہرانہ گیند کا سامنا نہیں کر سکے ،ولیم سن نے وکٹ سے باہر نکل کر گیند کو کھیلنا چاہا لیکن اظہر نے کپتانیدکھاتے ہوئے گیند کو آف سونگ کیا اور بال کیپر کے ہاتھوں میں جا پہنچی جس پر سرفراز احمد نے ولیم سن کو 84 رنز پر سٹمپ کر دیا۔چوتھے نمبر پر آنے والے نکلس ہنری محمد عامر کی گیند کا سامنا نہیں کر سکے اور صرف پانچ رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.3اوورز میں 290 رنز بناکر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ گرین شرٹس میں سے بابر اعظم اور محمد حفیظ نے 134 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں بابر اعظم نے 83 اور محمد حفیظ نے 76 رنز بنائے جبکہ سرفراز 41 اور شعیب ملک 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کیوی ٹیم کے باؤلروں میں سے میلینی نے 3، بولٹ اور ہنری نے 2،2 جبکہ سینٹنر اور اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم کی طرف سے کپتان اظہر علی اور احمد شہزاد نے کھیل کا آغاز کیا جس میں احمد شہزاد 12 رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر گپٹل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ اگلے اوور مین کپتان اظہرعلی بھی3 رنز بنا کر ہنری کی گیند پر گپٹل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کو مجموعی سکور 20 تھا۔ قومی ٹیم کے بلے باز محمد حفیظ 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ملینی کی گیند پر سنٹنر کے ہاتھوں 154 کے مجموعی سکور پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 215 کے مجموعی سکور پر گری جس میں شعیب ملک 32 رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر رونچی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستانی بلے باز بابر اعظم 83 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ہنری کی گیند پر گپٹل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 227 تھا۔پاکستان کی چھٹی وکٹ 256 کے مجموعی سکور پر گری جس میں محمد رضوان 16 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وہاب ریاض 11 رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر گپٹل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 279 تھا۔
محمد عامر ایک رن بنا کر میلینی کی گیند پر رونچی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ راحت علی بھی ملینی کی گیند پر چلتے بنے۔پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وکٹ کیپر سرفراز احمد 41 رنز بنا کر میلینی کی گیند پر رونچی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے