ممتا کی سکیورٹی میں ہوئی چوک، الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کے دو اہلکار کئےمعطل








انتخابی کمیشن نے ڈائریکٹر (سکیورٹی) وویک سہائے اور ان کے پولس افسران کی ٹیم کے خلاف بھی سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔
10 مارچ کو نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی کی سکیورٹی میں چوک ہونے پر الیکشن کمیشن نے سخت کارروائی کرتے ہوئے سی ایم کے سکیورٹی ڈائریکٹر اور ایسٹ مدنا پور کے پولس سپرنٹنڈنٹ پروین پرکاش کو معطل کردیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ویو گوئل کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے الزامات پر فوری طور پر تبادلہ کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مشرقی مدنا پور کے پرولیا بازار میں 10 مارچ کو محترمہ بنرجی پر حملے کا کوئی دانستہ اقدام یا سازش نہیں ہوئی۔ کمیشن نے ڈائریکٹر (سکیورٹی) وویک سہائے اور ان کے پولس افسران کی ٹیم کے خلاف بھی سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔
الیکشن کمیشن کی سفارش کے بعد مسٹر سہائے اور ایسٹ مدنا پور ایس پی پروین پرکاش کو فوری طور پر معطل کردیا گیا اور ڈی ایم ویوگوئل کو ضلع سے ٹرانسفر کردیا گيا ہے اور ان کی جگہ پر آئی اے ایس افسر اسمیتا پانڈے کو ضلع کا چارج سنبھالنے کے لئے کہا گیا ہے جبکہ سنیل کمار یادو کو ضلع کا نیا پولس کپتان بنایا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *