قرآن پاک پر وسیم رضوی کا بیان محض بکواس: شہنواز حسین








پٹنہ: ( ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان سید شہنواز حسین نے وسیم رضوی کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے محض بکواس قرار دیا اور سخت اعتراض کیا۔ حسین نے منگل کے روز یہاں کہا، ’قرآن شریف سے کوئی بھی ’آیت‘ ہٹائے جانے کی بابت رضوی کی (ناپاک) سوچ سے متفق نہیں ہے۔ بی جے پی قرآن شریف سمیت تمام پاکیزہ کتابوں کا احترام کرتی ہے اور کسی طرح کے بکواس اور چھیڑچھاڑ کی سخت مخالفت کرتی ہے۔ اس طرح کے بکواس کی جتنی بھی سخت مذمت کی جائے‘ وہ کم ہے‘۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *