ہولی فیملی میں چند دنوں سے زیر علاج ماہر اسلامیات پروفیسر اختر الواسع کورونا ٹسٹ میں متاثر پائے گئے ہیں۔ انہیں اسپتال کے کووڈ متاترین کے شعبے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ کنبے کے ذرائع نے بتایا کہ سر دست انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے پروفیسر واسع کو تین روز قبل سینے میں بلغمی تکلیف اور شوگر میں اضافے کے پیش نظر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ جہاں ابتدائی جانچ کے بعد انہیں سیمی آئی سی یو میں رکھا گیا اور یہاں جب کورونا ٹیسٹ ہوا تو ان کی رپورٹ میں وہ متاثر پائے گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے۔
علمی، مذہبی اور سماجی حلقوں میں موصوف کی طبیعت کی ناسازی سے تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ ان کے رفقاء، عزیزوں اور بہی خواہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply