شادی بیاہ کے موقع میں غیرشرعی طور طریقوں سے پرہیز کریں: مولانا جلال الدین قاسمی








جمعیت علماء ہند کے اصلاح معاشرہ تحریک کے تحت بیجی گاؤں میں کانفرنس کا انعقاد، نکاح کو آسان بنانے پر زور 
موتیہاری: (ملت ٹائمز – فضل المبین) جمعیت علماء ملک کی ایک متحرک اور قدیم فعال تنظیم ہے اس کے کار کا دائرہ بہت وسیع ہے مسلمانوں کو اس سے جڑ کر رہنے کی ضرورت ہے مذکورہ باتیں موتیہاری جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا قاری جلال الدین قاسمی نے گھوڑا صحن کے بیجی جامع مسجد میں اصلاح معاشرہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ : انسان جس ماحول میں رہتا ہے اس سے اس کا متاثرہونافطری بات ہے،مسلمانوں نے بھی ماحول سے متاثر ہوکر نکاح اور شادی بیاہ کے سلسلے میں غیرشرعی طور طریقوں کو اختیا ر کر لیا ہے، جس کی وجہ سے بہت سی دشواریوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے،اسی طرح شراب نوشی عام ہوتی جارہی ہے جس سے پرہیز لازم ہے. وہیں جمیعت علماء مشرقی چمپا رن کے نائب صدر و ڈھاکہ جامع مسجد کے امام و خطیب  مولانا نذرالمبین ندوی نے کہا کہ یہ بات  افسوس ناک ہے کہ لوگ حیثیت سے بڑھ کر صرف سماج کے دباؤکی وجہ سے نکاح کی تقریبا ت میں زیادہ خرچ کرتے ہیں، بڑے بڑے ہوٹلوں میں اور مہنگے شادی ہالوں میں نکاح کی تقریبا ت انجام پاتی ہیں، جس سے لوگ مقروض ہوجاتے ہیں، اور بہت مرتبہ سودی قرض میں ڈوب جاتے ہیں، ضرورت ہے کہ سادہ او ر آسان نکاح منعقد کریں ،اور اسلامی نظام نکاح کو عام کرنے کی کوشش کریں   ،انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء ہند کے اصلاح معاشرہ تحریک کےذریعہ گاوں گاوں جاکر مسلم برادری کو صالح معاشرہ کی تشکیل اور سماج میں پھیل رہی بدعات ؤ خرافات کے خاتمہ کے لئے کام کررہی ہے ۔ اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ جمیعت کے اس مہم کا حصہ بنیں اور شادی بیاہ کے موقع پر ہونے والی رسومات و بدعات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں ۔ جمیعت علماء مشرقی چمپا رن کے جنرل سکریٹری مولانا جاوید عالم قاسمی نے زکوۃ کی ادائیگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ زکوۃ اسلام کے رکن میں سے ایک ہے مسلمانوں کو اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، وہیں اجلاس کےصدر ، جمیعت علماء مشرقی چمپارن کے صدر و آزاد مدرسہ ڈھاکہ کے صدر المدرسین مولانا عبد السلام قاسمی نے اپنے صدارتی بیان میں فرمایا کہ : ہمارے معاشرے میں شدید اخلاقی انحطاط پایا جاتا ہے۔ لوگ جوق در جوق بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں۔لوگوں نے نیکی اور بدی، حلال اور حرام کی سمجھ بوجھ ر کھنا چھوڑ دیا ہے۔ آخر اس معاشرتی بگاڑ کی وجہ ہمیں غور کرنا ہوگا ۔ اُنہوں نے کہا کہ: پیارا مذہب اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے ،اس میں ہر طبقے کے متعلق ہدایات موجود ہیں کوئی طبقہ ایسا نہیں کہ جس کے بارے میں اسلام نے کو ئی رہنمائی نہ کی ہو۔ اب صرف ضرورت اس بات کی ہے کہ انسان اسلام سے رہنمائی حا صل کرنے کے لئے آمادہ ہو اور اپنا تعلق اپنے حقیقی خالق و مالک سے استوار کریں ۔
موقع پر مفتی ثناء اللہ قاسمی نے بنیادی تعلیم کو اپنا موضوع سخن بنایا جبکہ جمیعت علماءسکرہنا کے صدر مولانا  امان اللہ مظاہری نے فروغ تعلیم کے موضوع پر خطاب فرمایا ۔
واضح ہو کہ : جمیعت علماء سکرہنا کے زیر اہتمام علاقہ کے مختلف حصوں گاؤں قصبوں میں’’ تعلیمی بیداری٬٬ ، ”جہیز روکو“ و دیگر مسائل پر چھوٹے بڑے کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ جمیعت کی تحریک عام عوام تک پہنچانے کی کی کوشش جاری ہے ۔ اسی بابت آج ضلع کے گھوڑا صحن حلقہ کے بجئی گاؤں میں اصلاح معاشرہ و خدمات جمیعت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں کثیر تعداد میں عام عوام سمیت علاقے کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔
اجلاس کی صدارت جمیعت علماء مشرقی چمپا رن کے صدر مولانا عبد السلام قاسمی نے کی جبکہ نظامت جمیعت علماء سکرہنا کے نائب سکریٹری مولانا عبد اللہ مظاہری نے کیا ۔ اجلاس کا آغاز قاری سمیع اللہ کلکتہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ وہیں جمیعت علماء سکرہنا کے نائب سکریٹری مولانا محمد جاوید مظاہری نے تمہیدی گفتگو کرتے ہوے علماء اور شرکائے مجلس کا شکریہ ادا کیا
موقع پر مدرسہ منبع العلوم مادھوپور کے ناظم مولانا بہاء الدین قاسمی ،  مولانا مجیب الرحمان مولانا ظاہر حسین قاسمی مولانا مشتاق قاسمی مولانا عبد الحفیظ ، مولانا عبد اللہ قاری تصور رفیع الزماں فقیہ الزماں، واعظ الحق ، ریاض احمد شمیم احمد سمیت سیکڑوں اسماء شامل ہیں جبکہ اجلاس کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں ماسٹر بدیع الزماں حاجی وجیہ الزماں چنو بابو مولانا عبد المنان سرپنچ نیاز احمد سمیت اہلیان بستی نے اہم کردار ادا کیا ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *