ڈاکٹر ساجد خان کی والدہ کا انتقال ، آج بعد نماز جمعہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی








سیتامڑھی: (معراج عالم) بہار کے معروف سیاسی رہنما مرحوم بدیع الزماں کی اہلیہ اور سابق وزیر مرحوم شاہد علی خان کی والدہ کا جمعرات کے دن پٹنہ کے ایک ہسپتال میں شدید علالت کے بعد انتقال ہوگیاہے‌۔ مرحومہ کے بیٹے ڈاکٹر ساجد خان نے بتایا کہ بعد نماز جمعہ 26 مارچ کو سیتامڑھی میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
مرحومہ صوم وصلاۃ کی پابند ، نیک سیرت اور بیحد ملنسار تھیں ۔ ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی اور جملہ اراکین نے دس موقع پر شدید رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ اور مرحومہ کیلئے سبھی دعا گو ہیں۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *