ممبئی: مہاراشٹر میں اتوار کو کورونا وائرس کے 40414 نئے معاملوں کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2713875 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے آج یہاں بتایا کہ اس دوران مزید 108 وگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 54180 ہوگئی ہے۔ اس دوران 17874 مریض صحت مند ہوئے اور ریاست میں اب تک کل 2332485 لوگوں صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 19358341 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ریاست میں ریکوری کی شرح 85.95 فیصد اور اموات کی شرح 2 فیصد پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں اس وقت سرگرم معاملوں کی تعداد 325901 ہوگئی ہے۔

Leave a Reply