امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی کی نماز جنازہ کل خانقاہ رحمانی مونگیر میں ادا کی جائے گی






پٹنہ: (ملت ٹائمز) امیر شریعت بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ وجنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ حضرت مولانا ولی رحمانی قضائے الہیٰ سے آج دوپہر ڈھائی بجے انتقال کرگئے۔ انا للہ واناالیہ راجعون۔ امارت شرعیہ کے نائب ناظم مفتی ثناء الہدیٰ ویشالوی کی اطلاع کے مطابق نماز جنازہ کل 4 اپریل کو خانقاہ رحمانی مونگیر میں ادا کی جائے گی۔
مولانا کی طبیعت گزشتہ کئی دنوں سے ناساز تھی، پٹنہ میں زیر علاج تھے، آج صبح انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا لیکن جانبر نہ ہوسکے اور دارفانی سے دار بقا کی جانب کوچ کرگئے۔ امیر شریعت کی نماز جنازہ کل ۱۱؍ بجے دن میں خانقاہ رحمانی مونگیر میں ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ امیر شریعت ہندوستانی مسلمانوں کے عظیم قائد، بے باک لیڈر تھے، انہوں نے قوم مسلم کی فلاح وبہبودکے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *