ڈالر کے مقابلے روپیہ 18 پیسے کمزور

پیر کے روز انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ18 پیسے کی گراوٹ سے 73.30 روپے فی ڈالر کی سطح پر آگیا۔

ڈالر کے مضبوط ہونے اور ملک میں کورونا وائرس بڑھنے کے سبب گھریلو شیئر بازار میں آنے والی شدید گراوٹ کے نتیجے میں پیر کے روز انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ 18 پیسے کی گراوٹ سے 73.30 روپے فی ڈالر کی سطح پر آگیا۔

اس سے قبل ڈالر کے مقابلے میں روپیہ فی ڈالر 73.12 روپے کی سطح پر رہا تھا، جبکہ کاروبار کے آخری دن جمعہ کے روز گڈ فرائیڈے کی وجہ سے مارکیٹ میں کام کاج نہیں ہوسکا تھا۔

ڈالر کے مقابلے آج روپیہ 26 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ کھلا اور کاروبار کے دوران یہ 73.28 روپے کی بلند ترین سطح اور 73.46 روپے کی سطح کے درمیان رہا۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 18 پیسے کمزور ہو کر 73.30 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہےموجودہ وزیراعظم نریندرمودی جب گجرات کے وزیر اعلی تھے تو اس وقت روپے کی کمزوری کو لے کر اس وقت کے وزیر اعظم اور ماہر اقتصادیات منموہن سنگھ کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے تھے اور یہاں تک کہا تھا کہ منموہن سنگھ کی عمر کی طرح ڈالر روپے کے مقابلہ بڑھ رہا ہے لیکن ان کے خود کے اقتدار میں آ نے کے بعد بھی روپیہ ڈالر کے مقابلہ مستقل کمزور ہورہا ہے۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں