بنگال میں ترنمول کا بٹن دبانے پر ووٹ بی جے پی کو جا رہا ہے، ٹی ایم سی کا الزام

مغربی بنگال کے آرم باغ سے ٹی ایم سی امیدوار سوجتا منڈل کا کہنا ہے کہ “کئی مقامات پر صورتحال ٹھیک ہے، لیکن جہاں ہم مضبوط ہیں، وہاں ٹھیک نہیں ہے۔ بوتھ نمبر 45 پر لوگوں نے ٹی ایم سی کو ووٹ دیا، لیکن ووٹ بی جے پی کو جا رہا ہے۔ ہمارے کارکنوں کو ارنڈی- II میں مارا پیٹا گیا۔ مرکزی فورس بھی غیرجانبدار نہیں ہیں۔ وہ لوگوں سے بی جے پی کو ووٹ دینے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ “