یوٹیوب نے بلاک کردیا ملت ٹائمز کا چینل ۔ لاک ڈاﺅن کے خلاف احتجاج کی رپوٹ شائع کرنے پر ہوئی یہ کاروائی

یوٹیوب نے بلاک کردیا ملت ٹائمز کا چینل ۔ لاک ڈاوئن کے خلاف ہونے والے احتجاج کی رپوٹ شائع کرنے پر ہوئی یہ کاروائی
نئی دہلی ( ڈیسک ایڈیٹر )
یوٹیوب نے ملت ٹائمز کا چینل ایک ہفتہ کیلئے بلاک کردیاہے جس کا مطلب یہ ہواکہ اب وہاں کوئی بھی ویڈیوز اپلوڈ نہیں کی جاسکے گی اور نہ کوئی پوسٹ کرنا ایک ہفتہ تک ممکن ہے۔ یوٹیوب نے ملت ٹائمز کے خلاف یہ کاروائی کمیونٹی گائڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے پر کی ہے ۔جبکہ ملت ٹائمز کا کہناہے کہ ہم نے وہ سچ دکھایاتھا جسے مین اسٹریم میڈیا نے نظر انداز کردیاتھا ۔ ممبئی میں لاک ڈاﺅن کے خلاف کچھ لوگوں نے پروٹیسٹ کیا تھا اسی کی رپوٹ شائع ہوئی تھی جسے یوٹیوب نے پہلے ڈیلیٹ کردیا اور اس کے بعداسٹرائک لگاکر ایک ہفتہ کیلئے چینل بھی بند کردیاہے ۔ ملت ٹائمز کی جس ویڈیو پر یوٹیوب نے کاروائی کی ہے اسے فیسک پر دیکھاجاسکتاہے ۔

ملت ٹائمز نے اپنے ٹوئٹر ہینڈ ل پر ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اطلاع دی کہ یوٹیوب نے ملت ٹائمز کا اکاو¿نٹ ایک ہفتہ کیلئے بلاک کر دیا ہے۔ ہم نے ممبئی میں لاک ڈاو¿ن کے خلاف ہونے والے پروٹیسٹ کی رپوٹ شائع کیا تھا جسے یوٹیوب نے کمیونٹی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کا حوالہ دیکر ڈیلیٹ کردیا ہے اور اسٹرائیک لگاکر ایک ہفتہ کیلئے چینل بھی بلاک کردیا ہے۔ اب ہم وہاں ایک ہفتہ تک ویڈیوز اپلوڈ نہیں کرسکتے ہیں تاہم ہمارا کام جاری رہے گا۔ نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کرکے ملت ٹائمز ہندی کا چینل سبسکرائب کریں ہم یہاں اپنی ویڈیوز اپلوڈ کریں گے۔

ملت ٹائمز کے سی ای اواور چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی نے کہاکہ یوٹیوب کی اپنی شرائط ہے اور اسی بنیاد پر یوٹیوب انتظامیہ فیصلہ لیتی ہے کون سا مواد کمیونٹی گائڈلائنز کے خلاف ہے اور کون سا مواد کمیونٹی گائڈ لائنز کے خلاف نہیں ہے ۔ ہم نے جو رپوٹ شائع کی تھی وہ ہمارے مطابق کمیونٹی گائڈلائنز کے خلاف نہیں تھی کیوں کہ اس میں ممبئی میں ہونے والے پروٹیسٹ کو دیکھایاگیاتھا اور وہ رپوٹ حقیقت پر مبنی تھی لیکن اس کے باوجود یوٹیوب نے ڈیلیٹ کرکے چینل بلاک کردیا اور ای میل کرکے یہ بتایاکہ کوڈ 19 کے خلاف ڈبلیو ایچ او یا علاقائی میڈیکل سینٹر کے خلاف کوئی بھی غلط معلومات ہماری کمیونٹی گائڈلائنز کے خلاف ہے اور یہ ویڈیو اسی زمرے میں آتی ہے اس لئے ہم نے یہ ایکشن لیاہے ۔
شمس تبریزقاسمی نے مزید کہاکہ یوٹیوب کی طرف سے یہ کوئی پہلی کاروائی نہیں ہے ۔ اس سے پہلے بھی دہلی فساد کی رپوٹ شائع کرنے پر ہمیں وارننگ دی گئی تھی ۔ حقیقت پر مبنی کئی رپوٹس کو یوٹیوب نے ڈیلیٹ کررکھا ہے تاہم اب اس نے ایک ہفتہ کیلئے بلاک بھی کردیاہے لیکن ہمارا کام جاری رہے گا ،ہم اپنے مشن اور مقصد کو جاری رکھیں گے۔ فوری طور پر ہم ملت ٹائمز ہندی کے یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز اپلوڈ کریں گے ۔ اس کے علاوہ ملت ٹائمز کے فیس بک پیج پر ہم اپنا سبھی مواد شائع کرنا جاری رکھیں ۔ اس درمیان ملت ٹائمز کا نیا ایپ پلے اسٹور دستیاب ہوگیا ہے جہاں ہم اپنی ویڈیوز اپلوڈ کریں گے اور یہاں ہمیں مکمل آزادی بھی ہوگی ۔ ملت ٹائمز کے قارئین اور ناظرین سے یہ درخواست بھی ہے کہ وہ یہاں دیئے گئے لنک پر کلک کرکے پلے اسٹور سے ملت ٹائمز کا ایپ ڈاﺅن لوڈ کریں اور اسے دوستوں سے بھی شیئر کریں ۔

Millat Times App